قومی خبریں

اکھلیش یادو کے چچا راج پال سنگھ یادو کا انتقال، سماج وادی پارٹی کنبہ میں سوگ کی لہر

آخری رسوم آبائی گاؤں سیفئی میں دوپہر بعد ادا کی جائے گی۔ اکھلیش یادو اپنے سبھی پروگرام منسوخ کرکے سیفئی پہنچ رہے ہیں۔ شیو پال یادو پہلے سے ہی ایٹاوہ میں موجود ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راج پال سنگھ یادو (فائل)، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

راج پال سنگھ یادو (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

 

سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے چچا راج پال سنگھ یادو کا انتقال ہو گیا ہے۔ راج پال سنگھ نے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں علاج کے دوران آج صح 4 بجے آخری سانس لی۔ وہ کافی وقت سے بیمار تھے۔ آبائی گاؤں سیفئی میں ان کی آخری رسوم ادا کی جائے گی۔

راج پال سنگھ یادو کے انتقال پر ایس پی رہنما اور ان کے بھائی رام گوپال یادو سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ رام گوپال یادو نے 'ایکس' پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے "میں انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع کر رہا ہوں کہ میرے چھوٹے بھائی راج پال سنگھ کا آج صبح میدانتا اسپتال گروگرام میں اچانک انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی آخری رسوم آبائی گاؤں سیفئی میں دوپہر بعد ادا کی جائے گی۔"

Published: undefined

راج پال سنگھ یادو کے انتقال کی خبر ملتے ہی اکھلیش یادو اپنے سبھی پروگرام منسوخ کرکے سیفئی پہنچ رہے ہیں۔ شیو پال یادو پہلے سے ہی ایٹاوہ میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنان سیفئی کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران سیفئی میں پورے ملائم کنبہ کے ایک ساتھ موجود رہنے کی امید ہے۔

راج پال یادو کا جسد خاکی آج گروگرام سے ان کے آبائی گاؤں لے جایا جائے گا۔ جہاں کچھ وقت کے لیے ان کی لاش آخری بار دیکھنے کے لیے رکھی جائے گی۔ واضح ہو کہ اکھلیش یادو کے والد ملائم سنگھ یادو پانچ بھائی تھے۔ ان پانچ بھائیوں میں راج پال یادو کا نمبر چوتھا تھا۔ راج پال یادو ملائم سنگھ سے چھوٹے تھے اور شیوپال سے بڑے تھے۔

Published: undefined

راج پال کے بیٹے انشول بھی سیاست میں فعال ہیں۔ انشول مسلسل دوسری مرتبہ بلامقابلہ ضلع پنچایت صدر منتخب ہوئے ہیں۔ راج پال کی اہلیہ پریم لتا یادو بھی سیاست میں رہی ہیں۔ پریم لتا نے 2005 میں سیاسی زندگی میں قدم رکھا تھا۔ وہ یادو خاندان کی پہلی خاتون تھیں جو سیاست میں آئی تھیں۔ بعد میں شیوپال کی اہلیہ سرلا، اکھلیش کی اہلیہ ڈمپل اور پرتیک کی اہلیہ اپرنا نے بھی سیاست میں قدم رکھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined