قومی خبریں

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ، سالگرہ پردی مبارکباد

اکھلیش یادو نے جس طرح سے ریلیوں میں ’مہا گٹھ بندھن‘ کے امیدواروں کے لیے مہم چلائی اور تیجسوی کو سالگرہ کی مبارکباد دی، وہ اس بات کی علامت ہے کہ تیجسوی کی قیادت کو لے کر اپوزیشن متحد ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو، روہنی آچاریہ اور تیجسوی یادو / تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

اکھلیش یادو، روہنی آچاریہ اور تیجسوی یادو / تصویر بشکریہ ایکس

 

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار میں مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ امیدوار تیجسوی یادو کا آج (9 نومبر) کویوم پیدائش ہے۔ ان کے حامیوں سمیت تمام لیڈر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں لیکن اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اورسماجوادی پارٹی ( ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مبارکباد دیتے ہوئے انہیں بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں، جس کے بعد بہار کی سیاست میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے آج صبح اپنے سوشل میڈیا ہینڈل’ ایکس‘ پر تیجسوی یادو کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ بات لکھی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ اکھلیش یادو نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے صاف کیا کہ اپوزیشن اتحاد متحد ہے۔ ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے’ ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہار کے مقبول’نوکری کے نائک‘ نوجوان لیڈر تیجسوی یادو کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے لیے نیک خواہشات!

Published: undefined

اس موقع پر دیگر رہنما بھی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں لیکن کسی نے وزیر اعلیٰ کے حلف کو اس انداز میں استعمال نہیں کیا۔ یہ بات پورے بہار میں بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ خود اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی کے کئی لیڈر بہار میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ اکیلے اکھلیش یادو مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کے لیے 20 سے زیادہ ریلیاں کر چکے ہیں اور آج چار مزید جلسے کر رہے ہیں، باوجود اس کے کہ یہاں ایس پی کا ایک بھی امیدوار موجود نہیں ہے۔ اکھلیش یادو اپنی ہر ریلی میں عوام سے تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اپنے مخصوص انداز میں وہ کہتے ہیں کہ تیجسوی کے وزیر اعلی بننے سے بہار کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے جس طرح سے ریلیوں میں کانگریس کی قیادت والے’مہاگٹھ بندھن‘ کے امیدواروں کے لیے مہم چلائی اور تیجسوی کو آج سالگرہ کی مبارکباد دی، وہ اس بات کی علامت ہے کہ تیجسوی کی قیادت کو لے کر اپوزیشن کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے اور سبھی متحد ہوکر بہار میں مہاگٹھ بندھن کو اقتدار میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined