قومی خبریں

شمشان ،قبرستان میں جگہ نہیں سرکار اعداد وشمار چھپا نے میں مصروف:اکھیلیش

ہر روز انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں بے تہاشا اضافہ ہو رہا ہے اور شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں آخری رسومات ادا کرنے کےلئے جگہ نہیں بچی ہے۔

تصویر آئی اےاین ایس
تصویر آئی اےاین ایس 

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت کے لوگ اور پالیسی ساز ناکامیوں اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے انتظامیہ پر کنٹرول کھو دینےسے اترپردیش میں کورونا بحران خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہر روز انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں بے تہاشا اضافہ ہو رہا ہے اور شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں آخری رسومات ادا کرنے کےلئے جگہ نہیں بچی ہے۔

Published: undefined

ڈبل انجن والی حکومتیں جن ریاستوں میں ہیں وہاں کورونا کی دوسری لہر کے قہر نے سبھی جھوٹے دعووں اور بد انتظامی کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔ اعدادو شمار چھپانے کےلئے اترپردیش ،گجرات،مدھیہ پردیش،بہار میں ٹیسٹنگ ،ٹریٹمنٹ اور ٹریکنگ سے کھلواڑ نے حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

Published: undefined

سرکاری لاپرواہی کا عالم یہ ہے کہ اترپردیش میں وزیراعلی کی ہدایت پر جن ڈاکٹروں،افسروں کو ہیلپ لائنوں میں لگایا گیا وہ فون ہی نہیں اٹھاتے ہیں اور جواٹھا لیتے ہیں وہ مدد مانگنے والوں سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ کرگل کے شہید کے باپ اور ریٹائرڈ جج تک اس غیر انسانی برتاؤ کے شکار ہوئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ پانچ دنوں میں چھ میونسیپل کارپوریشن اہلکار کورونا سے مر چکے ہیں۔ کل لکھنؤ میں 6,598 نئے مریض ملے۔ ان میں 35 زندگی کی جنگ ہار گئے۔ ایک اپریل سے 16 اپریل تک 234 مریضوں کی موت دل دہلانے دینے والا واقعہ ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ گورنر کو اب تو ریاست کی ہر دن بگڑتی صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے،یہ آئین کے مطابق ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو