قومی خبریں

تکنیکی خرابی کی وجہ سے آخری لمحات میں روکی گئی اکاسا کی پرواز، پونے سے جانے والی تھی بنگلورو

جہاز میں اچانک آئی خرابی کی وجہ سے مسافر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک طیارے کے اندر ہی رہے لیکن جب گڑبڑی ٹھیک نہیں ہوسکی تو آخر کار مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا 

اکاسا ایئر کی پونے سے بنگلورو جا رہی پرواز کو آخری لمحات میں ہوائی اڈے پر روک دیا گیا۔ طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد طیارے میں سوار مسافروں کو اتارا گیا۔ پرواز منگل کی صبح 8 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونے والے تھی اور مسافروں کو صبح 8 بج کر 10 منٹ پر جہاز میں سوار کیا گیا لیکن جب طیارہ ٹیک آف کے لیے تیار تھا تبھی اس میں تکنیکی خرابی کے بارے میں پتا چلا جس کے باعث پرواز کو ٹیک آف سے روک دیا گیا۔

Published: undefined

اکاسا ایئرکی جس پروازمیں خرابی آئی وہ بوئنگ 737 میکس ہے۔ خرابی کی وجہ سے مسافر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک طیارے کے اندر ہی رہے لیکن جب گڑبڑی ٹھیک نہیں ہوسکی تو آخر کار مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا۔ ہوائی جہاز میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ آکاسا ایئر کی بنگلورو جانے والی پرواز  QP1312 - جو 13 جنوری کو پونے سے تھی، پونے ہوائی اڈے پر رُکی ہوئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ مسافر طیارے میں سوار ہو چکے تھے اور پرواز ٹیک آف کی تیاری کر رہی تھی تبھی آخری لمحات میں تکنیکی خرابی آ گئی۔ تمام مسافروں کو بعد میں اتار دیا گیا۔ مسافر نے بتایا کہ پرواز پھر کب ہوگی، اس کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined