قومی خبریں

اجمیر: آکسیجن کی ضرورت والے کورونا مریضوں کو ہی وارڈ میں داخل ہونے کی اجازت

ڈاکٹر انل جین نے بتایا کہ ضلع میں ہر روز کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسپتال میں آکسجین بیڈ کی تعداد 553 سے بڑھاکر 623 کی جا رہی ہے تاکہ نازک حالت والے مریضوں کے علاج میں پریشانی نہ ہو

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں ڈیویژن کے سب سے بڑے جواہر لال نہرو اسپتال میں آج سے صرف آکسیجن کی ضرورت والے مریض ہی کورونا وارڈ میں داخل کیے جائیں گے۔ کورونا متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اب صرف انہی مریضوں کو داخل کیا جائے گا جنہیں آکسیجن پر رکھنا ضروری ہوگا۔

Published: undefined

اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل جین نے بتایا کہ ضلع میں ہر روز شدید کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسپتال میں آکسجین بیڈ کی تعداد 553 سے بڑھاکر 623 کی جا رہی ہے تاکہ نازک حالت والے مریضوں کے علاج میں پریشانی نہ ہو۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ہیڈکوارٹرکی ہدایت پر اب جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوگی انہیں ہوم قرنطینہ کرکے ہی وہیں علاج مہیا کرایا جائے گا اور جس علاقے میں وہ رہتے ہیں وہاں کے میڈیکل انچارج ان کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں فی الحال 304 مریض داخل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر ضلع کلیکٹر پرکاش راج پروہت نےاسپتال کے علاوہ کائڑ میں آیورویدک اسپتال کے کووڈ کیئر سینٹر گھوگھرا میں واقع آئی آئی ٹی میں بھی اضافی بستروں کا انتظام کرایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined