قومی خبریں

کشمیر کے لیے ہوائی سفر کرنا ہوا محال، کرایہ میں اچانک اضافہ سے لوگ پریشان

کشمیر کے ایک تاجر وسیم احمد کا کہنا ہے کہ ہوائی کرایہ میں اچانک ہوئے بے تحاشا اضافہ کی وجہ سے کئی لوگوں نے اپنے طے شدہ پروگرام ہی معطل کر دیئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں جاری نامساعد حالات کے بیچ جہاں سری نگر سے جموں کے زمینی سفر کرایہ میں اضافہ ہوا ہے تو وہیں ہوائی کرایہ میں بھی اضافہ ہونے سے ہوائی سفر اب عام لوگوں کے بس کی بات نہیں رہی ہے۔ سری نگر سے نئی دہلی ہوائی سفر کرنے والے مسافروں نے سری نگر سے دہلی ہوائی کرایہ میں یکایک اضافہ ہونے پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ لوگوں خاص کر طلبا اور بیماروں کو لاحق پریشانیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

Published: undefined

وسیم احمد نامی ایک شہری جس کو بغرض تجارت دلی جانا تھا، نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی کرایے میں اچانک ہوئے بے تحاشا اضافے سے کئی لوگوں نے اپنے طے شدہ پروگرام ہی معطل کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'آج سے دو ہفتے قبل دلی کے لئے ہوائی ٹکٹ زیادہ زیادہ دو ہزارروپے میں ملتی تھی لیکن آج یہی ٹکٹ کم سے کم چار ہزار روپے میں ملتی ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں نے دلی جانے کا پروگرام ہی ملتوی کیا، مجھے خود بھی تجارت کے سلسلے میں دلی جانا تھا لیکن ہوائی کرایہ میں ہوئے بے تحاشا اضافے کے باعث میں نے بھی فی الوقت پروگرام موخر کیا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک ہفتہ پہلے نئی دہلی تک کے لئے ہوائی ٹکٹ نکالیں گے تو تب بھی کم سے کم چار ہزار روپے میں ٹکٹ ملتا ہے اور اگر مجبوری کے عالم میں ہوائی ٹکٹ نکالنا پڑے تو چھ ہزار روپے سے کم ٹکٹ کا ملنا ناممکن ہے۔

Published: undefined

ارشاد احمد نامی ایک شہری نے کہا کہ یہاں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث ہوائی ٹکٹ نکلانا بھی ایک مشکل معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث یہاں ہوائی ٹکٹ نکالنا بھی بہت ہی مشکل کام ہے کیونکہ جب یہاں انتطامیہ کی طرف سے قائم این آئی سی سنٹروں میں جاتے ہیں تو ایس ایم ایس سروس پر عائد پابندی کی وجہ سے موبائیل فونوں پر او ٹی پی نمبر نہیں آتا ہے جس کی وجہ سے ٹکٹ نہیں نکلتا ہے'۔

Published: undefined

موصوف شہری نے کہا کہ اب یہاں لوگوں کو ہوائی ٹکٹ نکالنے کے لئے ٹی آر سی جانا پڑتا ہے جو موجودہ حالات میں بہت ہی کٹھن کام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ہوائی ٹکٹ نکالنے کے لئے لوگوں کو ٹی آر سی جانا پڑتا ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے خاص کر دور افتادہ علاقوں کے رہنے والوں کے لئے موجودہ حالات کے چلتے یہ ناممکن بات ہے'۔

Published: undefined

ادھر ذرائع نے مطابق سری نگر کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی تعداد میں کمی کی گئی جو ہوائی کرایے میں اضافے کا باعث بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی تعداد میں کمی کی گئی جس سے ہوائی کرایے میں اضافہ ہوا کیونکہ جب ڈیمانڈ بڑھ گئی تو ظاہر ہے کہ کرایہ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے پر شام کی پروازوں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی تعداد میں کمی واقع ہونے کے پیش نظر شام کی پروازوں کی معطل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کم وبیش تین ماہ سے غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بیرون ریاست کے سیاح اور دیگر لوگ وادی کا رخ نہیں کررہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس