قومی خبریں

پرواز کے بعد انڈیگو طیارہ میں ’بدبو‘ کی شکایت، پائلٹ کو کرنی پڑی ایمرجنسی لینڈنگ

انڈیگو ایئرلائنز کے مطابق دہلی سے ممبئی کے لیے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی طیارہ میں بدبو محسوس کی گئی جس کے بعد پائلٹ نے واپس دہلی کا رخ کیا اور احتیاطاً ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کا فیصلہ لیا۔

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس 

دہلی سے ممبئی کے لیے پرواز بھرنے والے انڈیگو ایئرلائنز کے ایک طیارہ کو ’بدبو‘ کی وجہ سے کچھ ہی دیر بعد دہلی لوٹنے کو مجبور ہونا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ کو احتیاطاً ممبئی کی طرف بڑھنے کی جگہ دہلی واپس لانے اور ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Published: undefined

موصولہ خبروں کے مطابق پرواز نمبر 6ای 449 نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ممبئی کے لیے پرواز بھری تھی، لیکن کچھ دیر بعد ہی واپس لوٹ آئی۔ ایئرلائنز کے مطابق طیارہ کے اندر تھوڑی دیر کے لیے بدبو آنے کے بعد پائلٹ نے واپس دہلی لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا مسافروں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ حالانکہ ابھی تک انڈیگو ایئرلائنز یا حکومت نے اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی ہے کہ بدبو کس وجہ سے آئی۔

Published: undefined

بدبو واقعہ کے بعد انڈیگو نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں جانکاری دی گئی ہے کہ سبھی مسافروں کو دوسرے طیارہ سے ممبئی روانہ کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ممبئی جانے والے مسافروں کے لیے ایک الگ طیارہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ سبھی مسافر نئے طیارہ میں سوار ہو کر ممبئی کے لیے روانہ ہو گئے۔ ہمیں سبھی مسافروں کو ہوئی پریشانی کے لیے بہت افسوس ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان میں ہوابازی شعبہ کو حال ہی میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زیادہ دن کی بات نہیں ہے جب انڈیگو ایئرلائنز سے جڑا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں مسافروں کو ٹرمیک پر بیٹھ کر کھانا کھاتے دیکھا گیا تھا۔ جو مسافر گوا-دہلی پرواز پر تھے، ان کی پرواز کا راستہ بدل دیے جانے کے بعد انھیں ممبئی ہوائی اڈہ کے ٹرمیک پر دیکھا گیا تھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہری ہوابازی سیکورٹی بیورو نے انڈیگو پر 1.2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined