سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ، چودھری چرن سنگھ اور ڈاکٹر سوامیناتھن کو بھارت رتن، وزیر اعظم مودی نے کیا اعلان

مرکزی حکومت نے سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ، چودھری چرن سنگھ اور سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا ایکس کے ذریعے اس کا اعلان کیا

<div class="paragraphs"><p>چودھری چرن سنگھ، نرسمہا راؤ اور ایم ایس سوامیناتھن کی فائل تصاویر</p></div>

چودھری چرن سنگھ، نرسمہا راؤ اور ایم ایس سوامیناتھن کی فائل تصاویر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سابق وزرائے اعظم نرسمہا راؤ، چودھری چرن سنگھ اور سائنسدان ایم ایس سوامیناتھن کو بھارت رتن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جان بسے اس سے قبل بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر اور سابق نائب وزیرا عظم ایل کے اڈوانی کو بھی بھارت رتن فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سال بھارت رتن دینے کا ریکارڈ بنایا گیا ہے۔ آج پھر مرکزی حکومت نے تین لوگوں کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا۔ مرکزی حکومت نے سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ، چودھری چرن سنگھ اور سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا ایکس کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔


وزیر اعظم مودی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، ’’ہماری حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ جی کو بھارت رتن سے نوازا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز ملک کے لیے ان کی بے مثال خدمات کے لیے وقف ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے حقوق کے لیے صرف کر دی تھی۔ انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ، ملک کے وزیر داخلہ یا پھر ایک ایم ایل اے کے طور پر ہمیشہ ملک کی تعمیر کو تحریک دی۔

سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کو بھارت رتن سے نوازنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا، یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ گارو کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ ایک ممتاز عالم اور سیاست دان کے طور پر نرسمہا راؤ نے مختلف صلاحیتوں میں ہندوستان کی خدمت کی۔ انہیں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ، مرکزی وزیر اور کئی سالوں تک ممبر پارلیمنٹ و اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کے کام کے لئے انہیں ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ’’ان کی (نرسمہا راؤ) دور اندیش قیادت نے ہندوستان کو اقتصادی طور پر ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔ وزیر اعظم کے طور پر نرسمہا راؤ نے ہندوستان کو عالمی منڈیوں کے لیے کھول دیا، جس سے اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔‘‘

سوامی ناتھن کو بھارت رتن سے نوازنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا، ’’یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ حکومت ہند ڈاکٹر ایم ایس سوامیناتھن کو ہمارے ملک میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے بھارت رتن سے نواز رہی ہے۔ انہوں نے مشکل وقت کے دوران زراعت میں خود انحصاری حاصل کرنے میں ہندوستان کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا

انہوں نے کہا، ’’ڈاکٹر سوامیناتھن کی دور اندیش قیادت نے نہ صرف ہندوستانی زراعت کو تبدیل کیا ہے بلکہ اس نے ملک کی غذائی تحفظ اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا ہے۔ وہ ایسے شخص تھے جنہیں میں قریب سے جانتا ہوں اور میں ہمیشہ ان کی بصیرت اور ان کی کہی ہوئی باتوں کو توجہ دیتا تھا۔‘‘।"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔