ہلدوانی تشدد: ضلع مجسٹریٹ کی لوگوں سے افواہوں سے بچنے اور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی صلاح

ڈی ایم نے کہا کہ سیکورٹی کے پیش نظر ہلدوانی میں کرفیو کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اگر ضروری ہو تو ضلعی انتظامیہ کو بتانے کے بعد ہی باہر جائیں

<div class="paragraphs"><p>ڈی ایم نینی تال وندنا سنگھ / سوشل میڈیا</p></div>

ڈی ایم نینی تال وندنا سنگھ / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نینی تال: ہلدوانی، اتراکھنڈ میں ہنگامہ آرائی کے بعد نینی تال کی ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ چوہان نے اسپتالوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والے لوگوں اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔ دریں اثنا، ڈی ایم نے بتایا کہ ون بھول پورہ میں پہلے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور پھر پٹرول بم اور ڈیزل سے بھری بوتلیں پھینک کر آگ لگائی گئی۔ گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا، ’’ہماری کوشش ہے کہ ہلدوانی میں امن برقرار رہے اور مزید نقصان کو روکا جائے۔ ڈی ایم نے کہا کہ انہوں نے بیس اسپتال اور سوشیلا تیواری اسپتال کا معائنہ کیا۔ دو سے تین افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ایک شخص آئی سی یو میں ہے۔ عام طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہلدوانی میں کرفیو کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں اور اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔ اگر ضروری ہو تو ضلعی انتظامیہ کو بتانے کے بعد ہی باہر جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر میں بہت سی افواہیں پھیل رہی ہیں، ان پر توجہ نہ دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔