قومی خبریں

ایس پی سے علیحدہ ہونے کے بعد بی جے پی نے ہمیں شامل ہونے کی تجویز دی تھی: شیوپال یادو

شیوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی میں شامل نہیں ہونے اور اپنی پارٹی بنانے کے فیصلے پر مجھے فخر ہے۔ آج بی جے پی کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ عام لوگ بی جے پی کے خلاف بول رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی) کے صدر شیوپال سنگھ یادو نے انکشاف کرتے ہوئے دعو ی کیا ہے کہ سماجوادی پارٹی (ایس پی) سے علیحدہ ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے کی تجویز دی تھی، لیکن انہوں نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اپنی خود کی پارٹی بنائی۔

Published: undefined

اٹاوہ میں ایک پرائیویٹ اسکول کی شروعات کے موقع پر اپنے خطاب میں شیوپال نے کہا کہ بلا شبہ انہوں نے پارٹی بنالی ہے لیکن اس کے باوجود آج بھی ان کے اپنے لوگ ان کی جماعت کو بی جے پی کی بی ٹیم بتاکر طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں شامل نہیں ہونے اور اپنی پارٹی بنانے کے فیصلے پر مجھے فخر ہے۔ آج بی جے پی کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ عام لوگ بی جے پی کے خلاف بول رہے ہیں۔

Published: undefined

2022 کے اسمبلی انتخابات میں ایس پی کے ساتھ اتحاد کے لئے بے تاب شیوپال نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں ایس پی۔بی ایس پی اتحاد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی۔ایس پی کے مابین اتحاد ہوا جس کا نتیجہ سب کے سامنے آچکا ہے۔ اب اگر بی ایس پی۔بی جے پی کی دوستی ہو رہی ہے تو پھر بی جے پی کو کیا فائدہ پہنچے گا، یہ تو تب پتہ چلے گا جب نتیجے آئیں گے۔

Published: undefined

لوجہاد پر قانون بنانے کے وزیراعلی کے بیان پر شیوپال یادو نے کہا کہ پہلے سے ہی کئی قوانین بنے ہوئے ہیں۔ ان کا صحیح طریقہ سے نفاذ کیا جائے تو کسی دیگر قانون کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لوگوں کو سمجھانے کے لئے اخلاقی تعلیم کا انتظام کیا جائے یہ بہت ہی بہتر رہے گا۔

Published: undefined

شیوپال یادو نے کہا کہ بہن جی (مایاوتی) کے بارے میں ہر کوئی اچھی طرح سے واقف ہے کہ ان کی تاریخ کیسی رہی ہے۔ نیتا جی کو بھی انہوں نے بدنام کیا ہے جبکہ نیتاجی آج کی تاریخ میں ہر جماعت کے لئے قابل احترام لیڈر بنے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کے ساتھ مل کر بی ایس پی نے تین بار حکومت بنائی ہے اگر بی ایس پی کے اراکین اسمبلی ٹوٹ رہے ہیں تو پھر اس میں کسی دیگر کا کیا قصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بہن جی کے اراکین اسمبلی ٹکٹ تقسیم اور استحصال کی وجہ سے ان سے دور جا رہے ہیں۔ بی جے پی کے وزیر محسن رضا کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ سے سخت گیروں کے خلاف رہی ہے کبھی بھی سخت گیروں کی حمایت پارٹی نے نہیں کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined