قومی خبریں

پولیس محکمے میں خوف، بریلی میں ایس پی کرائم سمیت 10 مزید کورونا متاثر پائے گئے

مسٹر بھارتیہ کی رہائش گاہ کے آس پاس کا ایریا ہاٹ اسپاٹ قرار دیا جا چکا ہے۔ ان کی رہائش گاہ کے آس پاس ضلع کے سینیئر افسران رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

اترپردیش کے ضلع بریلی میں اتوار کو مزید دس کورونا پوزیٹیو میں پولیس افسر (کرائم) رمیش بھارتیہ بھی شامل ہیں۔ اس خبر کے بعد پولیس محکمے میں ہنگامہ بپا ہے۔

Published: undefined

بریلی ضلع کے سرویلانس افسر ڈاکٹر رنجن گوتم نے آج یہاں یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی کرائم مسٹر بھارتیہ کا سیمپل 13 جون کو لیا گیا تھا اور اسی دن بھارتیہ کے سیمپل کو مویشی سے متعلق میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آر وی آئی) بریلی تفتیش کے لیے بھیجا گیا تھا۔ آج شام موصول رپورٹ کے مطابق 10 کورونا پوزیٹیو پائے گئے جس میں مسٹر بھارتیہ کا نام بھی شامل ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ مسٹر بھارتیہ کی رہائش گاہ کے آس پاس کا ایریا ہاٹ اسپاٹ قرار دیا جا چکا ہے۔ ان کی رہائش گاہ کے آس پاس ضلع کے سینیئر افسران رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہاٹ اسپاٹ اعلان کرتے وقت کہا گیا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ کی گائڈ لائن پر عمل کرنا ضروری ہے۔مسٹر رنجن نے بتایا کہ اب تک بریلی میں 133 کورونا پوزیٹیو ملے ہیں اور دو افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔

Published: undefined

اس خبر کے بعد اتر پردیش کے پولیس محکمہ میں ہنگامہ بپا ہے اور پولیس میں اگر کورونا پوزیٹیو معاملہ مزید سامنے آئے تو خوف کی وجہ سے اس طبی بحران کے دوران پولیس کا کام بری متاثر ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined