قومی خبریں

منی پور کے بعد میگھالیہ میں بھی آیا زلزلہ، افغانستان اور تاجکستان کی زمین بھی ڈولی، ہر جگہ خوف

ہندوستان میں پہلے تو منی پور میں منگل کے روز علی الصبح تقریباً 3 بجے زلزلہ آیا، اور پھر میگھالیہ میں صبح تقریباً 7 بجے زلزلہ کا اثر محسوس کیا گیا۔

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی 

منگل کے روز ہندوستان کے علاوہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلہ آنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں پہلے تو منی پور میں منگل کے روز علی الصبح تقریباً 3 بجے زلزلہ آیا، اور پھر میگھالیہ میں صبح تقریباً 7 بجے زلزلہ کا اثر محسوس کیا گیا۔ نیشنل سنٹر فار سسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق منی پور کے نونی ضلع میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ ساتھ ہی یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ اس کی گہرائی زمین کی سطح سے 25 کلومیٹر اندر تھی۔ جہاں تک میگھالیہ کا سوال ہے، وہاں زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 محسوس کی گئی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف افغانستان میں 4.1 شدت کا زلزلہ آنے کی خبر موصول ہو رہی ہے۔ منگل کے روز بوقت صبح یہ زلزلہ آیا جس سے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ حالانکہ اس زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اسی طرح تاجکستان میں 28 فروری کی صبح تقریباً 5.30 بجے 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ تاجکستان میں زلزلہ کی اطلاع این سی اے نے بھی دی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل پیر کے روز ترکیے میں ایک بار پھر 5.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے ایک شخص کی جان لے لی۔ ترکیے میں تازہ زلزلہ کے سبب تقریباً 70 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق پیر کو آئے زلزلہ کا مرکز مالٹا علاقہ کے یسلرٹ ضلع میں واقع تھا۔ یہاں 6 فروری کو بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ ڈیزاسٹر و ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے شروع میں زلزلہ سے پہلے متاثر ہوئی 25 عمارتیں پیر کے روز آئے تازہ زلزلہ سے منہدم ہو گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز