قومی خبریں

لاک ڈاؤن میں چھوٹ ملتے ہی اسٹاک مارکیٹ نے پکڑی طوفانی رفتار

زبردست خریداری کے درمیان سنسیکس کی 30 میں سے 29 کمپنیوں کے حصص سبز نشان میں ہیں۔ معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ خریداری دیکھی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: کنٹنمنٹ زون کو چھوڑ کر پورے ملک میں ہر قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کی چھوٹ دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد آج گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں ابتدائی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ممبئی اسٹاک مارکیٹ کا سنسیکس 900 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی میں 260 پوائنٹس سے زیادہ کا اچھال آیا ۔ گزشتہ ہفتے 32،424.10 پوائنٹس پر بند ہونے والا سینسیکس 481.95 پوائنٹس کی برتری میں 32،906.05 پوائنٹس پر کھلا اور چند منٹوں میں 900 پوائنٹس سے زائد کی چھلانگ لگا کر 33،334.96 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

نفٹی بھی 146.55 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 9،726.85 پوائنٹس پر کھلا اور 260 پوائنٹس سے زیادہ اضافہ ہوا اور یہ 9،845.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے یکم جون سے 30 جون تک لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ لاگو کیا ہے، لیکن اس میں ’كنٹینمنٹ زون‘ کے باہر ہر قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ ہوٹل، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال بھی 8 جون سے کھل جائیں گے۔حکومت کے اس فیصلے سے سرمایہ کاروں کی سوچ میں مستحکم تبدیلی آئے گی۔

Published: undefined

زبردست خریداری کے درمیان سینسیکس کا 30 میں سے 29 کمپنیوں کے حصص سبز نشان میں ہیں۔ معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ خریداری دیکھی گئی۔ خبریں لکھے جاتے وقت سینسیکس 872.59 پوائنٹس یعنی 2.69 فیصد کی تیزی کے ساتھ 33،296.69 پوائنٹس پر اور نفٹی 254.30 پوائنٹس یعنی 2.65 فیصد کی تیزی کے ساتھ 9،834.60 پوائنٹس پرکاروبار کررہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined