قومی خبریں

افغانستان نے دہلی میں اپنا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کیا

سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے افغان سفارت خانے نے کہا، ’’حکومت ہند کی جانب سے مسلسل چیلنجوں کے پیش نظر یہ حکم 23 نومبر سے نافذ العمل ہے۔ یہ فیصلہ 30 ستمبر کو آپریشن بند کرنے کے فیصلے کی تعمیل کرتا ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: افغانستان نے دہلی میں واقع اپنے سفارت خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں اپنے سفارتی مشن کی بندش کے بارے میں ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے افغان سفارت خانے نے کہا، "حکومت ہند کی جانب سے مسلسل چیلنجوں کے پیش نظر یہ حکم 23 نومبر 2023 سے نافذ العمل ہے۔ یہ فیصلہ سفارت خانہ کی جانب سے 30 ستمبر کو آپریشن بند کرنے کے فیصلے کی تعمیل میں لیا گیا ہے۔ یہ قدم اس امید پر اٹھایا گیا تھا کہ مشن کو معمول کے مطابق چلانے کی اجازت دینے کے لیے حکومت ہند کا رویہ سازگار طریقے سے بدل جائے گا۔‘‘

Published: 24 Nov 2023, 11:12 AM IST

افغانستان کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم افغان کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ مشن شفافیت، احتساب اور ہندوستان کے ساتھ تاریخی اور دوطرفہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کی خیرسگالی اور مفادات کی بنیاد پر غیر جانبداری کے ساتھ چلایا گیا۔‘‘

Published: 24 Nov 2023, 11:12 AM IST

خیال رہے کہ ستمبر کے مہینے میں پہلی بار افغانستان کے سفارت خانے کے حوالے سے تنازع سامنے آیا تھا اور افغان سفیر نے کہا تھا کہ سفارت خانے کو ہندوستان سے تعاون نہیں مل رہا، جس کے حوالے سے ہندوستان نے کہا تھا کہ افغان سفیر پچھلے کئی مہینوں سے ہندوستان میں رہنے کے بجائے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔

Published: 24 Nov 2023, 11:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Nov 2023, 11:12 AM IST