قومی خبریں

اشتہارات میں گمراہ کن دعوں پر اب مشتہر بھی ہوں گے ذمہ دار

کیٹ کے ریاستی صدر مہندر گوئل نے کہا کہ اب کسی بھی کمپنی کے برانڈ امبیسڈر اور اداکاروں کو اب اشتہار میں کام کرنے سے قبل اس میں کیے جانے والے وعدوں و دعوؤں کی حقیقت کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الہ آباد: کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (کیٹ) نے صدر جمہوریہ کے 'صارف تحفظاتی بل' پر دستخط کر کے قانونی جامہ پہنانے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اب گمراہ کن اشتہارات کو مشتہر کرنے کے لئے سلیبریٹیز پر بھی شکنجہ کسا جاسکے گا۔

Published: undefined

کیٹ کے ریاستی صدر مہندر گوئل نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ پورے ملک میں ٹی وی پر چلائے جانے والے اشتہارات میں گمراہ کن دعوے کرنے والی ہستیوں کو بھی قانونی دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ صارف تحفظاتی بل پر صدر جمہوریہ کے دستخط نے اسے قانونی مضبوطی فراہم کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اب کسی بھی کمپنی کے برانڈ امبیسڈر اور اداکاروں کو اب اشتہار میں کام کرنے سے قبل اس میں کیے جانے والے وعدوں و دعوؤں کی حقیقت کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی ہوگی۔ اب کسی پروڈکٹ کا گمراہ کن اشتہار کرنے والی ہستیاں یہ کہہ کر نہیں بچ سکیں گی کہ انہیں اس کی کوالٹی کی جانکاری نہیں تھی۔ اب جان بوجھ کر صارفین کو کو گمراہ کرنے کا خاطی مان کر ان کو بھی قانونی شکنجہ میں کسا جائے گا۔

Published: undefined

گوئل نے بتایا کہ میگی پر پابندی کے وقت کیٹ اس کا اشتہار کرنے والی فلموں ہستیوں پر کاروائی کا لگاتار مطالبہ کرتا رہا کیونکہ ان ہستیوں کی باتوں سے متاثر ہوکر ہی عوام اس کا استعمال کر رہے تھے۔ایسے میں یہ ضروری تھا کہ کچھ پیسوں کو لے کر ٹی وی پر جھوٹ بولنے والوں پر بھی کارروائی کی جائے جس سے عوام گمراہ کن اشتہارات کے ذریعہ گھٹیا کوالٹی یا مہنگے سامان نہ خریدیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ صارف تحفظاتی بل کے بعد ایسے گمراہ کن اشتہارات کے بعد خریدے گئے پروڈکٹس پر نقصان ہونے کی صورت میں صارف اس پروڈکٹ کا اشتہار کرنے والی ہستیوں کو بھی ملزم بنا سکتا ہے۔اب ضروری ہوگیا ہے کہ کسی بھی پروڈکٹ کے اشتہار کا حصہ بننے سے پہلے لوگ اس کی کوالٹی کے بارے میں جانکاری ضرور حاصل کرلیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined