قومی خبریں

آئی پی یونیورسٹی میں 24 نئے کورسز کے ساتھ تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

قومی دارالحکومت دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران یونیورسٹی نے گریجویشن (یو جی)، پوسٹ گریجویشن (پی جی) اور پی ایچ ڈی کورسز کے لیے تین الگ الگ پروسپیکٹس جاری کیے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

گرو گووند سنگھ اندرپرستھ یونیورسٹی (آئی پی یونیورسٹی) نے بدھ کے روز 24 نئے کورسز کے ساتھ تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے آن لائن داخلہ عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کا باضابطہ آغاز دہلی حکومت کے وزیرِ تعلیم آشیش سود اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) مہیش ورما نے مشترکہ طور پر داخلہ کتابچہ (پروسپیکٹس) جاری کر کے کیا۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران یونیورسٹی نے گریجویشن (یو جی)، پوسٹ گریجویشن (پی جی) اور پی ایچ ڈی کورسز کے لیے تین الگ الگ پروسپیکٹس جاری کیے۔ آن لائن درخواست دینے کا عمل 2 فروری سے شروع ہوگا۔ آئی پی یونیورسٹی سے وابستہ 130 سے زائد کالجوں اور یونیورسٹی اسکولوں میں مجموعی طور پر 43 ہزار سے زیادہ نشستوں پر داخلہ دیا جائے گا۔

Published: undefined

اس موقع پر وزیرِ تعلیم آشیش سود نے کہا کہ پروسپیکٹس کا اجرا مستقبل کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہلی کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے شہر سے باہر جانا پڑتا تھا اور کیپیٹیشن فیس کے نظام نے متوسط طبقے کے خاندانوں پر مالی بوجھ ڈالا، لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔ آج آئی پی یونیورسٹی عوامی تعلیم کا ایک مضبوط نمونہ بن کر سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) مہیش ورما نے بتایا کہ اس وقت یونیورسٹی کے تحت 130 سے زائد منسلک ادارے، 43 ہزار سے زیادہ نشستیں اور اے آئی، روبوٹکس، ڈیٹا سائنس، قانون، طب اور ڈیزائن سمیت 230 سے زائد تعلیمی پروگرام جاری ہیں، جو یونیورسٹی کے وسیع تعلیمی وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے 24 نئے کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں، جن میں بیچلر آف مینجمنٹ اسٹڈیز (بی ایم ایس)، بی ایس (پیکیجنگ ٹیکنالوجی) میں لیٹرل انٹری، ایم ٹیک (روبوٹکس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس)، ایم اے ماس کمیونیکیشن (ویک اینڈ پروگرام)، بیچلر آف فزیوتھراپی، بی ٹیک انڈسٹریل کیمسٹری، بی ایس سی کلینیکل سائیکولوجی، بی ٹیک کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ (اے آئی اور ڈیٹا سائنس) اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس اینڈ بزنس سسٹمز) شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined