قومی خبریں

’انتظامیہ ہمیں بھول گئی‘ سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر درماندہ ٹرک ڈرائیوروں کا الزام

حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو قابل عبور و مرور بنانے میں کم سے کم پانچ روز لگ سکتے ہیں۔ شاہراہ پر درماندہ ہونے والے ٹرک ڈرائیوروں نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے انہیں خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ بند ہونے سے جہاں اہلیان وادی بازاروں میں گراں فروشی کا بازار گرم ہونے پر نالاں ہیں وہیں شاہراہ پر درماندہ ٹرک ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ حکومت نے انہیں خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ ضلع رام بن میں اتوار کی شام کیلا موڑ پل کے نزدیک شاہراہ کا ایک حصہ ڈھہ گیا تھا جس کے پیش نظر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو قابل عبور و مرور بنانے میں کم سے کم پانچ روز لگ سکتے ہیں۔ شاہراہ پر درماندہ ہونے والے ٹرک ڈرائیوروں نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے انہیں خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

Published: undefined

ان کا کہنا ہے ko ’ہم شاہراہ پر چار روز سے پھنسے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ نے ہمارے لئے کسی قسم کا کوئی انتظام نہیں کیا، ایسا لگتا ہے کہ حکومت ہم کو بھول گئی ہے‘۔ مذکورہ ڈارئیوروں نے کہا کہ شدید سردی اور اشیائے خوردنی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ دریں اثنا قومی شاہراہ بند ہوتے ہی وادی کے بازاروں میں گراں بازاری کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

Published: undefined

لوگوں کا الزام ہے کہ اشیائے خوردنی خاص کر سبزیوں کی قیمتیں یکایک دوگنی ہوگئی ہیں۔ ایک شہری نے یو این آئی کو بتایا کہ سبزی فروش لوگوں کو یہ کہہ کر لوٹ رہے ہیں کہ منڈیوں میں ہی سبزیوں کے ریٹ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں قیمتوں میں اعتدال میں رکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی موثر اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ دکاندار سرکاری نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کر منہ مانگی قیمتوں پر چیزیں فروخت کر رہے ہیں جس سے لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ بازاروں میں نرخ ناموں پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور چیکنگ اسکارڈس کو متحرک کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined