تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگ زیب کے خلاف جاری تنازعہ کے درمیان ناگپور میں تشدد پھوٹ پڑا ہے۔ ناگپور کے محال علاقے میں کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ فی الحال پولیس نے بتایا ہے کہ حالات قابو میں ہیں، تاہم اب تک کئی گاڑیاں جل چکی ہیں اور پولیس ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا ہے، جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پیر یعنی17 مارچ کی صبح وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے اورنگ زیب کی قبر کو ہٹانے کے لیے اسی جگہ پر مظاہرہ کیا ۔ یہاں اورنگزیب کا علامتی مجسمہ کوبھی جلایا گیا۔ اس کے بعد شام کو شیواجی چوک کے قریب چٹنیس پارک علاقے میں پتھراؤ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
دریں اثناء مہاراشٹرا ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پیارے خان نے تشدد پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ محال کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد شہر میں کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔" اس دوران انہوں نے ناگپور کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور حالات پر قابو پانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
پیارے خان نے کہا، "ناگپور ہمیشہ سے امن اور ہم آہنگی کی علامت رہا ہے، جہاں سے پوری دنیا میں ہندو مسلم بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے۔ یہ شہر ذات پات، فرقہ یا مذہب کی بنیاد پر جھگڑوں سے دور رہا ہے۔ آج جو بھی واقعہ ہوا انتظامیہ اس پر ضروری کارروائی کرے گی۔"
Published: undefined
پیارے خان نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی ترقی ملک، معاشرے اور آپ کی ترقی کا باعث بنتی ہے لیکن ایسے واقعات نہ صرف معاشرے کا ماحول خراب کر سکتے ہیں بلکہ آپ کے مستقبل کو بھی تاریکیوں میں ڈال سکتے ہیں۔ پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسے وقت میں امن برقرار رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔‘
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’واقعے کے فوراً بعد ہم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہے۔‘‘ انہوں نے ناگپور کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہم آہنگی برقرار رکھیں اور شہر کے امن اور اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined