قومی خبریں

جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عارف انور پر کارروائی، کروڑوں کی املاک ضبط

جیل میں قید سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی کے خلاف ضلع انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی املاک ضبط کی ہے، ضلع انتظامیہ نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر ان کے خلاف کارروائی کی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @thechakallas
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @thechakallas 

بلرامپور: اتر پردیش میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے لیڈران کے خلاف یوگی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ سماجوادی پارٹی کے بلرامپور سے سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی کے خلاف ضلع انتظامیہ نے کارروائی انجام دیتے ہوئے 50 کروڑ سے زیادہ کی املاک ضبط کر لی ہے۔ عارف انور ہاشمی پر گینگسٹر قانون سمیت 22 فوجداری مقدمات درج ہیں۔

Published: undefined

عارف انور ہاشمی کو ستمبر کے مہینے میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال جیل میں ہی قید ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں جمعہ کے روز کارروائی کو انجام دیتے ہوئے سابق رکن اسمبلی کی کروڑوں کی املاک کو قرق کر لیا۔ دریں اثنا سابق رکن اسمبلی کی چار گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا گیا۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کے افسران، ملازمین مع پولیس فورس منادی کرتے ہوئے کوتوالی اترولا، تھانہ سعداللہ نگر اور تھانہ ریہرا بازار میں پہنچے اور سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی کی املاک کو ضبط کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ کرونیش نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی کو زمین مافیا قرار دیا جا چکا ہے اور ان پر دستاویزات میں ہیر پھیر کرنے اور سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے غیر قانون طور پر حاصل کی گئی املاک کو ضبط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی ایم ارون کمار گوڑ کو سابق رکن اسمبلی کی ضبط کی گئی املاک کا سرپرست مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وہیں، پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیمنت کوٹیال نے بتایا کہ ضبط کی گئی 6.1 ہیکٹیئر غیر منقولہ املاک کی قیمت تقریباً 50 کروڑ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن مقامات سے املاک ضبط کی گئی ہے ان میں اہم طور پر اے جی ہاشمی ڈگری کالج، نیشنل کالج ریہرا بازا، ماڈل انٹر کالج سعداللہ نگر، دار العلوم آل سنت، سوسائٹی بالیکا وکاس سیوا سنستھان شامل ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ عارف انور ہاشمی دو مرتبہ سماجوادی پارٹ کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ 2007 میں سعداللہ نگر اسمبلی سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہیں 2012 میں اترولا اسمبلی سیٹ سے منتخب کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined