قومی خبریں

اراضی کی نیلامی رپورٹ بنانے کے لیے مانگے 6 لاکھ روپے، اے سی بی نے سڈکو افسر کو دھر دبوچا

ملزمین نے شکایت کنندگان سے 9 لاکھ روپے کی مانگ کی تھی۔ اینٹی کرپشن بیورو کے اس اقدام سے سڈکو کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس سے بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر کے نیوی ممبئی سے ایک چونکا دینے والی واردات سامنے آئی ہے، جہاں سٹی اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف مہاراشٹر لمیٹیڈ (سڈکو) کے ایک افسر کو 6 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ اراضی نیلام ہونے کے بعد اراضی کی رپورٹ دینے کے لیے 6 لاکھ روپئے کی رشوت لی گئی تھی۔ اس معاملے میں اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے دو لوگوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جن میں سڈکو کے لینڈ ریکارڈ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دلیپ بگولے بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

دریں اثناء موصولہ اطلاع کے مطابق ملزمین نے شکایت کنندگان سے 9 لاکھ روپے کی مانگ کی تھی۔ اینٹی کرپشن بیورو کے اس اقدام سے سڈکو کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس سے بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ شکایت کنندگان نے نینا علاقے میں واقع ایک اراضی کی نیلامی کے لیے سڈکو میں درخواست دی تھی۔

Published: undefined

اس کے بعد محکمہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دلیپ بگولے اور ان کے ساتھی کلیم الدین شیخ نے رپورٹ دینے میں تاخیر کی تھی۔ انہوں نے رپورٹ کے لیے شکایت کنندگان سے 9 لاکھ روپے کی مانگ کی تھی لیکن طویل بات چیت کے بعد یہ سودا 6 لاکھ روپے میں ہوا تھا۔ اس کے بعد 6 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے سڈکو کو افسر رنگے ہاتھ پکڑ لیا گیا۔

Published: undefined

اس سنسنی خیز واقعہ سے سڈکو کے آفس میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے۔ یہ معاملہ انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی معاملے میں مزید جانچ شروع کردی گئی ہے جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ کچھ اور لوگ بھی اس بدعنوانی میں بے نقاب ہوسکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined