
تصویر: سوشل میڈیا
عصمت دری کیس کے ملزم پنجاب کے پٹیالہ ضلع کے سنور حلقے سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ممبراسمبلی ہرمیت سنگھ پٹھان ماجرا ملک سے فرار ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹھان ماجرا ملک سے فرار ہو کر آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔ پنجاب پولیس دو ماہ سے پٹھان ماجرا کو تلاش کررہی تھی۔ اس دوران پٹھان ماجرا نے آسٹریلیا میں ایک نجی چینل کو انٹرویو بھی دیا ہے۔ یہ انٹرویو 7 نومبر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس میں پٹھان ماجرا نے بھگونت مان حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے اپنے خلاف چلائے گئے کیس کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
Published: undefined
پٹھان ماجرا نے کہا کہ وزیر اعلی بھگونت مان کو پنجاب کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اے اے پی کے سربراہ اروند کیجریوال جو کہتے ہیں، بھگونت مان وہی کرتے ہیں۔ حکومت میں ممبران اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کی آواز کو دبانے کے لیے حکومت نے یہ کیا ہے۔
Published: undefined
سنور حلقہ سے اے اے پی کے ممبر اسمبلی ہرمیت سنگھ پٹھان ماجرا تقریباً دو ماہ سے لاپتہ ہیں۔ پنجاب پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے۔ پٹیالہ کے سول لائن پولیس اسٹیشن میں پٹھان ماجرا کے خلاف دو ماہ قبل عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں جب پٹیالہ پولیس کی ٹیم ممبراسمبلی کو گرفتار کرنے ہریانہ کے کرنال کے ڈبری گاوں پہنچی تو پٹھان ماجرا پولیس کو چکمہ دے کر وہاں سے فرار ہوگیا۔
Published: undefined
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل موہن جین نے کہا کہ اس کیس سے پٹھان ماجرا کی قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) کی رکنیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ انہیں ان مقدمات میں سزا نہیں سنائی گئی ہے۔ سزا پانے کے بعد ان کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب پولیس اب پٹھان ماجرا کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined