راہل گاندھی / بشکریہ ایکس
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آنگن واڑی کارکنان کے مسائل پر مرکزی وزیر برائے ترقیٔ خواتین و اطفال انّاپورنا دیوی کو ایک خط لکھا ہے۔ انھوں نے مرکزی وزیر سے آنگن واڑی کارکنان کے مسائل کا حل تلاش کرنے کی گزارش کی ہے، اور ساتھ ہی مرکزی حکومت سے 3 اقدام اٹھانے کی التجا بھی کی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے مرکزی وزیر انّاپورنا دیوی کو خط میں لکھا ہے کہ ’’میں نے حال ہی میں آل انڈیا آنگن واڑی ایمپلائی آرگنائزیشن کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ ان کے سامنے آنے والے چیلنجز پر میں نے تبادلہ خیال کیا۔ آنگن واڑی کارکنان اور معاونین آئی سی ڈی ایس پروگرام کی ریڑھ ہیں، جو بھوک اور نقص تغذیہ سے لڑنے کے ساتھ ساتھ پری-پرائمری تعلیم فراہم کر کے خواتین و بچوں کی خدمت کرتی ہیں۔ کووڈ-19 وبا کے دوران انھوں نے اپنی ذمہ داریوں سے اوپر اٹھ کر بہت زیادہ ذاتی جوکھم اٹھا کر فرنٹ لائن ورکر کی شکل میں کام کیا۔ ملک کی ترقی کے لیے اپنی سخت محنت کے باوجود آنگن واڑی کارکنان اور معاونین افسوسناک طریقے سے ناکافی تنخواہ، کام کے حالات اور سماجی سیکورٹی کی کمی سے نبرد آزما رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی اس خط میں آگے لکھتے ہیں کہ ’’نمائندہ وفد کے ذریعہ اٹھائے گئے سب سے اہم ایشوز میں سے ایک گریچویٹی کی ادائیگی نہیں کیا جانا ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ آنگن واڑی کارکنان اور معاونین کو رسمی ملازم کی شکل میں منظوری دیے جانے کے تقریباً 3 سال گزر چکے ہیں، جس سے انھیں گریچویٹی ادائیگی ایکٹ 1972 کے تحت گریچویٹی کا حق حاصل ہوا ہے۔ پھر بھی حکومت ہند نے اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات سے متفق ہوں گی کہ دہائیوں تک عزائم کے ساتھ کام کرنے والی ملازمین کو مناسب سبکدوشی فائدے ملنے چاہئیں۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے حکومت سے گزارش کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’آنگن واڑی کارکنان اور معاونین کی محنت و تعاون منظوری و احترام دونوں کا حقدار ہے۔ ان کی شکایتیں سنی جانی چاہئیں اور اس کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ میں آپ سے 3 قدم اٹھانے کی گزارش کرتا ہوں۔ پہلا– ان کی تنخواہ کے مرکزی عنصر میں قابل ذکر اضافہ کریں۔ دوسرا– سبکدوش ہونے والی کارکنان و معاونین کو گریچویٹی فراہم کریں۔ اور تیسرا– ان کے کام کی حالت و سماجی سیکورٹی میں بہتری کرنے کا راستہ ہموار کریں۔ یہ اقدام نہ صرف سپریم کورٹ کے احکام پر عمل ہوگا، بلکہ یہ یقینی بھی بنائیں گے کہ ان کی تنخواہ ان کے تعاون کے برابر ہو۔ ساتھ ہی یہ عمل محنتی آنگن باڑی کارکنان و معاونین کے تئیں ملک کی شکرگزاری بھی ظاہر کریں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined