قومی خبریں

کشمیر میں لاک ڈاؤن کا ایک سال: 'مقامی معیشت کو تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے کا نقصان'

رپورٹ میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگست 2019 سے اب تک جموں و کشمیر کی معیشت کو تقریباً چالیس ہزار کروڑ روپے یعنی 5.3 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں و کشمیر میں گزشتہ قریب ایک سال سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مقامی معیشت کو تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ یہ انکشاف 'دی فورم فار ہیومن رائٹس ان جموں اینڈ کشمیر' نامی تنظیم نے اپنی رپورٹ بعنوان 'جموں و کشمیر: انسانی حقوق پر لاک ڈاؤنز کے اثرات اگست 2019 تا جولائی 2020' میں کیا ہے۔

Published: undefined

21 ممتاز ہندوستانی شہریوں پر مشتمل اس فورم کی سربراہی سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج جسٹس (ر) مدن بی لوکر اور سابق خاتون مذاکرات کار برائے جموں و کشمیر پروفیسر رادھا کمار کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے یکطرفہ فیصلے کی وجہ سے اہلیان کشمیر اور اس میں رہنے والے لوگوں سے کلی طور پر بیگانہ ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں کام کرنے والے صحافیوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے کالے قانون 'یو اے پی اے' کے تحت مقدمے درج کیے جاتے ہیں۔ اس میں جموں و کشمیر حکومت کی نئی میڈیا پالیسی کو 'آزاد میڈیا' اور 'اظہار رائے کی آزادی' پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں نئے ڈومیسائل قوانین کے نفاذ، جن کے تحت غیر مقامی شہری بھی یہاں رہائش اختیار کر سکتے ہیں، نے اس یونین ٹریٹری میں بے روزگاری بڑھنے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ اس تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'کشمیر' کئی طریقوں سے ہنوستان کی جمہوریت کے لئے لٹمس ٹیست تھا لیکن ہم اس میں بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

70 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں جاری مسلسل لاک ڈاؤن کا تعلیمی شعبے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور سست رفتار ٹو جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کے چلتے آن لائن کلاسز کا انعقاد ناممکن بن گیا ہے۔ فورم نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں بعض سفارشات بھی پیش کی ہیں جن میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، متنازع پبلک سیفٹی ایکٹ میں ترمیم، نابالغوں کو تحفظ فراہم کرنے والے قوانین پر سختی سے عمل درآمد، صحافیوں اور دیگر کارکنوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کے تحت درج مقدمات کی واپسی اور تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی قابل ذکر ہیں۔

Published: undefined

جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد 'بند' کیے گئے ہیومن رائٹس کمیشن کی بحالی، نئی میڈیا پالیسی کی واپسی، تاجر طبقے کے لئے مالی پیکیج اور ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز کے دوران گرائے گئے رہائشی مکان مالکان کے لئے معاوضے کی سفارشات بھی رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگست 2019 سے اب تک جموں و کشمیر کی معیشت کو تقریباً چالیس ہزار کروڑ روپے یعنی 5.3 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'جنوری سے جولائی 2020 تک معیشت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 22 ہزار کروڑ روپے یا 2.9 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تخمینہ لگایا ہے کہ اگست 2019 سے جون 2020 تک ہونے والا نقصان 40 ہزار کروڑ روپے یا 5.3 ملین ڈالر ہے'۔ رپورٹ میں کشمیری عوام کی بیگانگی پر کہا گیا ہے کہ 'مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے یکطرفہ فیصلے، جس کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کی گئی، اس کو دو حصوں میں منقسم کر دیا گیا اور یہاں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، کی وجہ سے اہلیان کشمیر اور اس میں رہنے والے لوگوں سے کلی طور پر بیگانہ ہوگئے ہیں'۔

Published: undefined

فورم میں جسٹس مدن بی لوکر اور پروفیسر رادھا کمار کے علاوہ سابق وائس ایئر مارشل (ر) کپل کاک، میجر جنرل (ر) اشوک کمار مہتا، جسٹس (ر) اجیت پرکاش شاہ اور نیشنل کانفرنس رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی جیسی ممتاز شخصیات شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined