قومی خبریں

تلنگانہ میں پیش آیا حیرت انگیز معاملہ، اندھا دھند فائرنگ میں 25 کتے ہلاک، پولیس تحقیقات شروع

محبوب نگر ضلع میں اڈاکلا ڈویژن کے پوناکل گاؤں میں دیر شب کچھ نقاب پوشوں نے کتوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں تقریباً 25 کتے ہلاک ہو گئے اور کئی دیگر زخمی حالت میں بھونکتے نظر آئے۔

آوارہ کتے، فائل تصویر آئی اے این ایس
آوارہ کتے، فائل تصویر آئی اے این ایس 

تلنگانہ میں ایک انتہائی حیران کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کچھ نامعلوم افراد نے رات اندھیرے فائرنگ کر کے بڑی تعداد میں کتوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔ واقعہ محبوب نگر ضلع کا بتایا جا رہا ہے جہاں تقریباً 25 کتوں کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ کچھ نقاب پوش افراد نے انجام دیا ہے جس سے علاقے کے لوگ حیرت میں ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق رات کے اندھیرے میں نکلے نقاب پوش شخص نے کتوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیوں کی آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر نکلنے کی ہمت نہیں کر سکے۔ صبح جب لوگ باہر نکلے تو دیکھا کہ بڑی تعداد میں کتے مرے پڑے تھے۔ کئی کتے زخمی بھی تھے جو تکلیف میں بھونکتے دکھائی دیے۔ پولیس نے اس متعلق سے معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

کتوں کو رات کی تاریکی میں ہلاک کرنے کا یہ معاملہ محبوب نگر ضلع کے اڈاکلا ڈویژن واقع پوناکل گاؤں میں پیش آیا ہے۔ یہ گاؤں قومی شاہراہ سے محض 2 کلومیٹر دور ہے۔ جمعرات کی شب جب گاؤں کے لوگ سو رہے تھے، تبھی اسلحوں کے ساتھ علاقہ میں پہنچے حملہ آوروں نے اس قتل عام کو انجام دیا۔ جب حملہ آوروں نے کتوں پر گولیاں برسائیں تو کتے چیختے ہوئے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔

Published: undefined

مویشی پروری محکمہ نے مردہ کتوں کا پوسٹ مارٹم کرایا ہے۔ اسٹرے انیمل فاؤنڈیشن آف انڈیا کے ایک کارن ادلپورم گوتم کا اس واقعہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ نصف شب کے بعد کچھ نقاب پوش لوگ کار میں آئے تھے اور بندوق سے کتوں پر گولی باری کی۔ اس واقعہ میں تقریباً 25-20 کتے مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہم نے اس واقعہ کی شکایت پولیس افسران سے کی ہے۔

Published: undefined

نقاب پوش حملہ آوروں نے بڑی تعداد میں کتوں کو کیوں مارا، اس سلسلے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جائے حادثہ پر ملے خالی کارتوسوں کی شناخت کرنے سمیت دیگر ثبوت حاصل کرنے کے لیے ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو کتوں کی موت بندوق کی گولی کے زخم کے بغیر ہوئی، جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ زہر کے سبب مر گئے ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined