قومی خبریں

سماج کے تمام طبقات کے درمیان تحفظ کا احساس ضروری: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ایک جدید، موثر اور حساس حفاظتی فریم ورک بنانے پر زور دے رہی ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کے مابین تحفظ کا احساس پیدا کرے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ایک جدید، موثر اور حساس حفاظتی فریم ورک بنانے پر زور دے رہی ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کے مابین تحفظ کا احساس پیدا کرے۔ مودی نے یہ بات بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہی۔ اس موقع پر راجدھانی میں ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب کو خطاب کیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی پی آر اینڈ ڈی کو ، اُس کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بی پی آر اینڈ ڈی پچھلے 50 سال سے ملک کی خدمت کے تئیں اپنے عہد کو پختگی سے نبھا رہی ہے ۔ ہمارا پورا زور جدید ، موثر اور حساس سکیورٹی ڈھانچے پر ہے ، جو سماج کے تمام طبقوں میں تحفظ کے احساس کو اجاگر کرتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ سکون اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے ایک موثر طریقے کے طور پر جدید ترین ٹیکنا لوجی کو وقت کے ساتھ ساتھ جدید بنانے کی ضرورت اس سے پہلے کبھی اتنی نہیں رہی ۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکنا لوجی اور انسانی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے اختراعات اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ پولیس فورس کی رسائی اور صلاحیتوں کو شہریوں پر مرکوز اور عوام دوست طریقۂ کار کے ساتھ بڑھاوا دینے کے لئے صلاحیت سازی ، تحقیق اور تربیت جیسے شعبوں میں مسلسل جدت لانا بہت اہم ہے ۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بی پی آر اینڈ ڈی کو ، اُس کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی ۔ اپنے پیغام میں شاہ نے کہا کہ ‘‘ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ، اُس کی گولڈن جوبلی سالگرہ پر مبادکباد ۔ بی پی آر اینڈ ڈی نے تحقیق اور ترقی کے ذریعے ہندوستان کی داخلی سلامتی کو مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ میں ملک میں مضبوط اور جدید پولیس نظام کے لئے بی پی آر اینڈ ڈی کی مسلسل کوششوں کو سلام کرتا ہوں ۔ ’’

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined