قومی خبریں

اسکول کے کچن سے کثیر مقدار میں شراب برآمد! پرنسپل معطل

ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اسکول کو شراب کا گودام بنانے کے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بی ایس اے نے اسکول کے پرنسپل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

شراب، تصویر یو این آئی
شراب، تصویر یو این آئی 

کشی نگر: اترپردیش میں ضلع کشی نگر کے تمکو ہیراج تھانہ علاقہ کے تحت موہن بسڈیلا گاؤں کے اپر پرائمری اسکول کے کچن میں کثیرمقدار میں شراب پائے جانے کے سنسنی خیز واقعہ کے بعد بیسک تعلیم افسر (بی ایس اے) نے اسکول کے پرنسپل کو معطل کر دیا ہے۔

Published: undefined

جمعرات کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اسکول کو شراب کا گودام بنانے کے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بی ایس اے نے اسکول کے پرنسپل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اسکول کے پرنسپل کو اس بات کاعلم ہی نہیں کہ اسکول کا کچن شراب کے گودام میں تبدیل ہوچکا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سرکاری اسکول کے کچن سے 52 کارٹون انگریزی شراب برآمد ہوئی ہے۔ اسے شراب کے تاجروں کی بے خوفی سے تعبیر کیا جا رہا ہے کہ شرب رکھنے کے لئے اسکول کے کچن کا استعمال کیا گیا۔ ضلع کے سروہی بلاک کے موہن بسڈیلا گاؤں میں واقع پرائمری اسکول میں بدھ کی دوپہر بچوں نے اسکول کے کچن کو تالا لگا دیکھا۔ کچن کی کھڑکی سے بچوں نے دیکھا کہ اس کے اندر کارٹون کی کوئی چیز رکھی ہوئی ہے۔ بچوں نے اس کی اطلاع گرام پردھان کو دی۔

Published: undefined

اس پر پردھان کے بیٹے نے بہادر پور پولیس چوکی کو اس کی اطلاع دی۔ تھانہ تمکو ہیراج کے سب انسپکٹر سنتوش کمار سنگھ اور سب انسپکٹر بادشاہ سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ محکمہ ایکسائز کے افسران کو لے کرموقع پر پہنچے۔ انہوں نے اسکول کے پرنسپل سے ضروری معلومات اکٹھی کیں تو انہوں نے بتایا کہ جس کمرے سے شراب ملی ہے اس کے تالے کی چابی پردھان کے پاس ہے۔ اس کمرے میں پردھان اسکول کی باؤنڈری کی تعمیر کے لیے تعمیراتی سامان رکھتے ہیں۔ پولیس نے جب تالا توڑا تو کچن سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔

Published: undefined

جب پولیس نے شراب کے کارٹون نکالنے شروع کیے تو یکے بعد دیگرے کل 52 کارٹون شراب کمرے سے برآمد ہوئی۔ اسے تمکوہیراج پولیس نے قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ اس سلسلے میں تمکوہیراج کے ایکسائز انسپکٹر امرناتھ کشیپ نے بتایا کہ ضبط کی گئی انگریزی شراب کا بارکوڈ چیک کیا گیا ہے۔ اس میں پتہ چلا ہے کہ یہ شراب راہل گنج میں واقع ایک انگریزی شراب کی دکان کی ہے۔ معاملے کو انتہائی سنگین بتاتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے بھی اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہاں بی ایس اے نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے پرنسپل کو معطل کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined