علامتی تصویر
نئی دہلی: بہار میں ووٹر لسٹوں کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) مہم تیزی سے اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے اور اب صرف 5.32 فیصد ووٹروں کے فارم انتخابی عہدیداروں کے پاس موصول ہونا باقی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اب تک 94.68 فیصد ووٹرز کا احاطہ کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی ماندہ ووٹروں کی معلومات سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی شمولیت بھی یقینی بنائی جا سکے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کی شام جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، خصوصی گنتی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ابھی سات دن باقی ہیں، جس کے بعد یکم اگست کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔ یہ لسٹ ان تمام فارموں کی بنیاد پر تیار کی جائے گی جو الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز کو موصول ہوئے ہیں۔
کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی جانب سے کسی بھی اہل ووٹر کا نام فہرست سے حذف نہیں کیا جائے گا، اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام مستحق افراد کی شمولیت یقینی ہو۔
Published: undefined
ریاست بہار میں 24 جون 2025 تک ووٹر لسٹوں میں درج کل ووٹروں کی تعداد 7,89,69,844 تھی، جن میں سے 7,11,72,660 ووٹروں کے فارم موصول ہو چکے ہیں، جو کل کا 90.12 فیصد بنتا ہے۔ اب تک موصولہ فارموں میں سے 6,85,34,743 یعنی 86.79 فیصد فارموں کو ڈیجیٹائز بھی کیا جا چکا ہے۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یکم اگست کو شائع ہونے والی ووٹر لسٹ ایک ابتدائی مسودہ ہوگی، جس میں سیاسی جماعتیں اور ووٹرز خود بھی اپنی تفصیلات کا جائزہ لے سکیں گے۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں کسی بھی غلطی یا کوتاہی کی نشاندہی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی، جس دوران تصحیح یا تبدیلی کی تجاویز الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کے پاس جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined