تصویر سوشل میڈیا
جنوب مشرقی دہلی کے جیت پور تھانہ حلقہ میں 9 اگست کی صبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح تقریباً 9.30 بجے ’سمادھی استھل‘ کی تقریباً 100 فیٹ اونچی دیوار اچانک منہدم ہو گئی۔ اس کی زد میں قریب کی کئی جھگیاں آ گئیں۔ ملبہ کے نیچے سے کچھ لوگوں کو نکال کر ایمس ٹراما سنٹر اور صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کی موت جائے واقعہ پر ہی ہو گئی تھی، جبکہ کچھ کی موت علاج کے دوران ہوئی ہے۔
Published: undefined
جائے حادثہ پر دہلی پولیس، فائر بریگیڈ، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات ہیں۔ جھگیوں اور دیوار کے نیچے پھیلے ہوئے ملبہ کو ہٹایا جا رہا تاکہ مزید کوئی دبا ہوا ہو تو اسے نکالا جا سکے۔ مہلوکین میں 2 بچیاں اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ بچوں کی شناخت 6 سالہ رخسانہ اور 7 سالہ حسینہ کے طور پر ہوئی ہے۔ 25 سالہ روبینہ اور 25 سالہ ڈالی کا نام بھی مہلوکین میں شامل بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ہفتہ کی صبح تقریباً 9.30 بجے ہری نگر گاؤں کے پیچھے بنی جھگیوں کے اوپر ’سمادھی استھل‘ کی دیوار گر گئی۔ جائے وقوع پر پہنچے ڈی سی پی جنوب مشرق ہیمنت تیواری نے بتایا کہ جیسے ہی حادثہ کی خبر ملی، 5 سے 7 منٹ میں مقامی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ لوگوں کی مدد سے اور جے سی بی بلا کر وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر 2 مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے بھیجا گیا۔
Published: undefined
ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ 15-10 سال پرانی جھگیوں کے قریب ایک دیوار گر گئی تھی۔ اس جگہ بیشتر کباڑی والے ہی رہتے تھے۔ ابتدائی جانچ کی بنیاد پر انھوں نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے دیوار منہدم ہو گئی۔ اس دیوار کی بنیاد کمزور تھی۔ حادثے کے بعد جھگی کو خالی کرا دیا گیا ہے۔
Published: undefined
مقامی باشندہ آنند جیسوال نے بتایا کہ حادثہ کے بعد آس پاس کے لوگوں نے بلاتاخیر ملبہ ہٹانا شروع کر دیا تھا اور پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے میں مدد کی۔ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ یہ حادثہ انتہائی دردناک تھا اور بیشتر افراد موقع پر ہی سنگین طور پر زخمی ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined