تصویر ’انسٹاگرام’
جارجیا کی سرحد پر ہندوستانی مسافروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 56 ہندوستانی مسافروں کو جارجیا کے افسروں نے سرحد پر گھنٹوں ٹھنڈ میں روکے رکھا، ان کے پاسپورٹ ضبط کرلیے اور کوئی جانکاری بھی نہیں دی گئی۔ انہیں فٹ پاتھ پر بیٹھنے کو مجبور کیا گیا۔ ایک خاتون مسافر نے انسٹاگرام پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے سنگین الزام لگائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جائز دستاویز ہونے کے باوجود ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا گیا۔
Published: undefined
دُھروی پٹیل نامی اس مسافر نے بتایا کہ آرمینیا سے جارجیا کی سداکھلو سرحد پر انہیں پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک روکا گیا۔ ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے اور کسی طرح کی سہولت مہیا نہیں کرائی گئی۔ مسافروں کو بغیر کھانا، پانی اور بیت الخلا کے فٹ پاتھ پر بیٹھنے کو مجبور کیا گیا۔
Published: undefined
خاتون نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں حکومت ہند سے اس معاملے میں مداخلت کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو ٹیگ کرتے ہوئے اس واقعہ کی جانکاری دی۔ مسافروں نے دعویٰ کیا کہ افسروں نے ان کی ویڈیو بنائی لیکن انہیں اپنا موقف ریکارڈ کرنے سے روکا گیا۔ اس پورے معاملے میں دستاویزوں کی جانچ تک نہیں کی گئی۔
Published: undefined
یہ واقعہ سداکھلو سرحد چوکی پر پیش آیا جو دونوں ملکوں کے درمیان اہم زمینی راستہ ہے۔ ہندوستانی مسافروں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا۔ حالانکہ جارجیا کی حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔ ویسے ہندوستانی وزارت خارجہ نے معاملے کی جانچ کا بھروسہ دیا ہے۔
Published: undefined
اس واقعہ نے بیرون ملک سفر پر جانے والے ہندوستانی کے لیے فکرمندی بڑھا دی ہے۔ ٹریول ایکسپرٹ صلاح دیتے ہیں کہ غیر ملکی دورے کے دوران مقامی سفارت خانہ کا کا رابطہ اور اطلاع ہمیشہ ساتھ ہونی چاہیے۔ کسی بھی طرح کا مسئلہ ہونے پر فوراً سفارت خانہ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ وزارت مالیات نے مسافروں کےلیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined