قومی خبریں

گوشت فروش محمد شاکر پر حملہ کرنے والے ’گئو رکشا واہنی‘ کے 4 افراد گرفتار

مرادآباد پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس واقعہ کے چار ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ بقیہ دو ملزمین کی گرفتاری کے لئے ممکنہ مقامات پر دبش دی جارہی ہے۔

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، تصویر آئی اے این ایس 

مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کٹگھر علاقے میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور سے فروخت کرنے کے لئے گوشت لے جاتے ہوئے گوشت فروش محمد شاکر کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ’گئورکشا واہنی‘ کے نائب صدر سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔الزام ہے کہ حملہ آوروں نے تاجر سے 50ہزار روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ مرادآباد پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس واقعہ کے چار ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ بقیہ دو ملزمین کی گرفتاری کے لئے ممکنہ مقامات پر دبش دی جارہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ محمد شاکر کی پٹائی کے تعلق سے اس کے اہل خانہ نے جب پولیس میں شکایت کی، تو گئو رکشا واہنی کے اراکین نے محمد شاکر کے خلاف بے رحمی کے ساتھ جانور کو ذبح کرنے،کورونا انفیکشن پھیلانے جیسا کام کرنے اور کورونا کرفیوکی خلاف ورزی جیسے الزامات عائد کرتے ہوئے تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔ اس کے بعدسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق شاکر کو گرفتا کرلیا گیا، لیکن اسے جیل نہیں بھیجا گیا کیونکہ اس کے خلاف عائد الزامات سنگین نہیں ہیں۔

Published: undefined

مرادآباد پولیس نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ مبینہ گوشت فروش محمد شاکر کے خلاف ایف آئی آر اس لئے درج کی گئی ہے کیونکہ وہ اپنے ساتھ جو گوشت لے کر جارہا تھا اس کی اس کے پاس کوئی رسید یا اس سے متعلق کوئی دوسرا دستاویزات موجود نہیں تھے۔نیز اس کے پاس کورونا کرفیو میں باہر نکلنے کا پاس بھی نہیں تھا۔ حالانکہ کچھ ہندی نیوز پورٹل پر آ رہی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاکر کے پاس رسید موجود تھی، پھر بھی گئو رکشا کے نام پر اس کی پٹائی کی گئی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined