قومی خبریں

جموں و کشمیر کے رام بن میں زمین دھنسنے سے تباہی، 350 افراد بے گھر ہو گئے

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں زمین دھنسنے سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔ اس کے بعد ہفتے کے روز 350 سے زیادہ لوگوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ دیا ہے اور کھلے مقامات پر رہ رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں زمین دھنسنے سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔ اس کے بعد ہفتے کے روز 350 سے زیادہ لوگوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ دیا ہے اور کھلے مقامات پر رہ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رام بن گول سڑک پر واقع ایک گاؤں میں 30 مکانات مکمل طور پر اور 20 جزوی طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ 10 دیگر میں بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔

Published: undefined

ان کے گھروں کو تباہ اور نقصان پہنچانے کے بعد یہ خاندان اب کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ حکام ان 350 افراد کو خیمے، پینے کے پانی کی سہولیات، صحت کی دیکھ بھال، بیت الخلا، بستر وغیرہ فراہم کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا، ’’میں ذاتی طور پر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ زمین کے دھنسنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی بحالی، امداد اور معاوضے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رام بن کے ڈی سی بصیر الحق چودھری نے کہا کہ بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ رام بن گول روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined