قومی خبریں

جہانگیر پوری میں ایک ہی کنبہ کے 26 لوگ کورونا پازیٹیو: کیجریوال

کیجریوال نے کہاکہ کورونا وائرس کسی سے ہمدردی نہیں کرتا ہے اور لوگوں سے اپیل ہے کہ لاک ڈاون پر سختی سے عمل کریں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دہلی میں شمال مغربی حصہ کے جہانگیر پوری میں ایک ہی کنبہ کے 26لوگوں کے کوروناپازیٹیو پائے جانے کی وجہ سے دہشت کا ماحول ہے۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت کے نظام الدین مرکز میں اسپیشل آپریشن کے بعد دہلی میں ایک ہی مقام پر کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا یہ دوسرا بڑا معاملہ ہے۔ مرکز کے 1080لوگ اس انفیکشن سے متاثر ہیں۔

Published: undefined

وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو ویڈیو کانفرنسنگ سے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہانگیر پوری میں ایک ہی کنبہ کے 26رکن کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنیچر کو 2274نمونوں کی جانچ کی گئی اور 67پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ گزشتہ دو تین دنوں کے دوران دہلی میں معاملات میں کمی آئی ہے۔ امید ہے کہ آئندہ دنوں میں نئے معاملے مزید کم ہوں گے۔

Published: undefined

مسٹر کیجریوال نے کہاکہ کورونا وائرس کسی سے ہمدردی نہیں کرتا ہے اور لوگوں سے اپیل ہے کہ لاک ڈاون پر سختی سے عمل کریں۔ دہلی میں آج تین مزید مقامات کو ہاٹ اسپاٹ اعلان کیا گیا ہے اور قومی راجدھانی میں اب 71ہاٹ اسپاٹ ہوگئے ہیں۔ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں 60مشینوں سے سینی ٹائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔

Published: undefined

وزیراعلی نے کہا کہ دہلی کے ڈاکٹر، طبی عملہ، پولیس اہلکار، فائر بریگیڈ محکمہ، سول سیکورٹی جیسے محکموں کے بڑی تعداد میں ملازم کورونا کے خلاف اس لڑائی میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں۔ ان کی حفاظت کے لئے احتیاط برتی جارہی ہے لیکن اگر کورونا کی وجہ سے ان کے ساتھ کوئی انہونی ہوجاتی ہے تو ان کے کنبوں کو حکومت ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم دے گی۔

Published: undefined

دہلی میں کورونا کے 1767معاملے ہیں اور ملک میں یہ انفیکشن کے معاملہ دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں کورونا سے اب تک 42لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ 27مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں اور چھ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined