قومی خبریں

ممبئی میں آڈیشن کے بہانے 17 بچوں کو یرغمال بنایا، کمانڈوز کی برق رفتار کارروائی، بحفاظت آزاد

ممبئی کے پوائی علاقے میں روہت آریہ نامی شخص نے آڈیشن کے بہانے 22 بچوں کو اسٹوڈیو میں یرغمال بنا لیا۔ پولیس اور کمانڈوز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو بحفاظت آزاد کرایا اور ملزم کو گرفتار کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ممبئی کے پوئی علاقے میں جمعرات کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے آڈیشن کے بہانے 17 بچوں کو اسٹوڈیو میں یرغمال بنا لیا۔ یہ واقعہ آر اے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں بچوں کو شوٹنگ کے نام پر بلایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خود کو روہت آریہ بتانے والے اس شخص نے اسٹوڈیو کے اندر داخل ہوتے ہی دروازے بند کر لیے اور بچوں کو باہر جانے سے روک دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ اسٹوڈیو کے باہر بچوں کے والدین بے چینی کے عالم میں جمع ہو گئے، جبکہ پولیس اور اسپیشل کمانڈو فورس موقع پر پہنچ گئی۔ جوائنٹ کمشنر ستیہ نارائن چودھری نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام 17 بچوں کو بحفاظت آزاد کرا لیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق روہت آریہ ذہنی دباؤ یا کسی نفسیاتی کشمکش کا شکار معلوم ہوتا ہے۔ اس نے واقعے کے دوران ایک ویڈیو جاری کی جس میں اس نے کہا، ’’میں روہت آریہ ہوں۔ خودکشی کرنے کی جگہ میں نے ایک پلان بنایا۔ چند بچوں کو ہاسٹیج بنایا ہے۔ میری کوئی بڑی ڈیمانڈ نہیں، صرف چند سوال ہیں۔ نہ میں دہشت گرد ہوں اور نہ مجھے پیسے چاہییں۔‘‘

اس ویڈیو میں وہ مزید کہتا ہے، ’’میں اکیلا نہیں ہوں، میرے ساتھ کئی لوگ ہیں۔ میں بات چیت کے ذریعے حل نکالنے آیا ہوں۔‘‘ تاہم پولیس نے بعد میں تصدیق کی کہ واقعے میں وہ اکیلا ہی تھا اور اس کے کسی ساتھی کے شامل ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

Published: undefined

پولیس کو یہ اطلاع دوپہر پونے دو بجے ملی تھی کہ اسٹوڈیو میں ایک شخص نے بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اطلاع دینے والوں نے بتایا کہ وہاں ایک ایئر گن اور کچھ مشتبہ کیمیکل بھی دکھائی دے رہے تھے۔ فوراً اسپیشل فورس کو متحرک کیا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسٹوڈیو کے کمرے میں بچوں کے علاوہ دو اور افراد بھی موجود تھے، جن میں ایک بزرگ شخص شامل تھا، تاہم کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ آپریشن کے دوران کمانڈوز نے بڑی احتیاط سے کارروائی کی تاکہ کسی بچے کو کوئی چوٹ نہ آئے۔ چند منٹ کی کارروائی کے بعد روہت آریہ کو قابو کر لیا گیا اور تمام بچوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔

Published: undefined

واقعہ کے بعد علاقے میں راحت کا ماحول دیکھا گیا۔ والدین نے پولیس اور کمانڈوز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ کو ٹال دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اس کے ذہنی توازن کا جائزہ لینے کے لیے ماہرینِ نفسیات کو بلایا گیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ اسٹوڈیو کو فی الحال سیل کر دیا گیا ہے تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ ممبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں یا ویڈیوز کو شیئر نہ کریں اور صرف تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین کریں۔

Published: undefined