قومی خبریں

چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلی تصادم، 17 جوان شہید

شہیدوں میں ضلع ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل فورس کے جوان شامل ہونا بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں اس تصادم میں پندرہ جوان زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں گزشتہ روز ہی بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے پور منتقل کر دیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سکما: چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے چنتاگپھا علاقے میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں سترہ جوان شہید ہو گئے اور پندرہ زخمی ہیں، جنہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے پور منتقل کر دیا گیا جن میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بستر رینج کے انسپکٹر جنرل سندر راج پی نے آج بتایا کہ چنتا گپھا علاقے کے كسالپاڑ منپا میں گزشتہ روز ہوئے نکسلی تصادم کے بعد سے سترہ نوجوان لاپتہ بتائے گئے تھے۔ جن کی مسلسل تلاش کی جا رہی ہے۔ آج تمام لاپتہ سترہ نوجوان تلاشی کے دوران مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

شہیدوں میں ضلع ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل ٹاکس فورس کے جوان شامل ہونا بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں اس تصادم میں پندرہ جوان زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں گزشتہ روز ہی بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے پور منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں پانچ جوانوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔

Published: undefined

پولیس اور نکسلیوں کے درمیان گزشتہ روز تقریبًا پانچ گھنٹے تک تصادم جاری رہا تھا جس میں پانچ سے چھ نکسلیوں کے مارے جانے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔ وہیں اس تصادم میں کئی دیگر نکسلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جوانوں نے ہلاک شدہ نکسلیوں میں سے ایک کی لاش برآمد کر لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined