مغربی بنگال کے کالی گنج اسمبلی حلقہ میں ہوئے ضمنی انتخاب کا نتیجہ آج برآمد ہو گیا۔ ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر اس سیٹ پر جیت کا پرچم لہرایا ہے۔ اس درمیان کالی گنج میں ایک دیسی بم پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 13 سالہ بچی کی موت نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو غمزدہ کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بچی کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مہلوکہ کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق کالی گنج میں ایک دیسی بم پھٹنے سے بچی زخمی ہو گئی تھی، جس کا بعد میں انتقال ہو گیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی جانچ شروع کر دی ہے اور پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر یہ بم کس نے رکھا تھا۔ بنگال پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس تعلق سے کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کرشنا نگر پولیس ضلع کے کالی گنج تھانہ حلقہ میں بم دھماکہ میں زخمی 13 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی۔ ہم واقعہ کے پیچھے کے قصورواروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس بے حد افسوسناک موت کے لیے ذمہ دار لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ ماری زوروں پر ہے۔‘‘
Published: undefined
اس واقعہ کے تعلق سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں کرشنا نگر پولیس ضلع کے باروچند نگر میں ہوئے دھماکہ میں ایک بچی کی موت سے حیران اور افسردہ ہوں۔ افسوس کے اس وقت میں میری دعائیں اور ہمدردیاں رشتہ داروں کے ساتھ ہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی جانکاری دی کہ پولیس جلد از جلد قصورواروں کے خلاف سخت اور نتیجہ خیز قانونی کارروائی کرے گی۔
Published: undefined
اس درمیان الیکشن کمیشن نے بھی اس حادثہ کے بارے میں ضلع مجسٹریٹ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ کچھ لوگ ترنمول کانگریس لیڈران و کارکنان پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ جیت کا جشن منانے کے لیے بم کا استعمال کیا جا رہا تھا، حالانکہ جشن میں بم کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined