قومی خبریں

جموں و کشمیر سے 11 امیدواروں نے پاس کیا یو پی ایس سی کا امتحان

یو پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 1,016 امیدواروں نے اس سال کے سول سروسز امتحان میں کوالیفائی کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

جموں و کشمیر کے 11 امیدواروں نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس اسی) سول سروسز کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتائج کا اعلان گزشتہ کل منگل کو کیا گیا ہے۔ یو پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 1,016 امیدواروں نے اس سال کے سول سروسز امتحان میں کوالیفائی کیا ہے، جس میں اتر پردیش کے آدتیہ سریواستو سلیکشن لسٹ میں سرفہرست ہیں۔

Published: undefined

ڈوڈا ضلع کی 24 سالہ انمول راٹھوڑ نے امتحان میں ساتواں آل انڈیا رینک (اے آئی آر) حاصل کیا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر سول سروسز ایگزامینیشن 2022 (جے کے سی ایس ای) میں بھی ٹاپ کیا اور فی الحال جموں کے ریونیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت ہیں۔ انمول نے کہا کہ انہوں نے یو پی ایس سی مین ٹیسٹ سیریز اور کچھ ضروری ٹیسٹوں کو چھوڑ کر اپنی تعلیم گھر سے ہی مکمل کی۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے آن لائن دستیاب مواد کو استعمال کرتے ہوئے خود کو تیار کیا۔ میں کہوں گی کہ اس خطے کے نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں، بشرطیکہ ان کی توانائی صحیح سمت میں ہو۔‘‘

Published: undefined

کٹھوعہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک اور امیدوار ارجن گپتا نے سلیکشن لسٹ میں 32 واں نمبر حاصل کیا ہے۔ سری نگر ضلع کے منان بھٹ نے اس سال 88 واں رینک حاصل کیا۔ اس سے قبل انہوں نے 231 رینک حاصل کر کے سول سروسز کے امتحان کوالیفائی کیا تھا۔ اس وقت بھٹ تلنگانہ کیڈر میں آئی پی ایس افسر ہیں۔ جموں کے ہرنیت سنگھ سو دن نے 177، محمد حارث میر نے 345، محمد فرحان نے 369، اپراجیتا آرین نے 381، غلام مایا دین نے 388، سوون شرما نے 412، سیرت باجی نے 516 اور دنیش کمار نے 1003 نمبر حاصل کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined