منی پور: کوکی تنظیم کی اپنے اراکین کو لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ سے دور رہنے کی ہدایت

کے آئی ایس ایچ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ان کا نقطہ نظر الیکشن کا ’بائیکاٹ‘ کرنا نہیں ہے بلکہ ’ووٹ ڈالنے سے گریز‘ کا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کوکی-زومی قبائل کی سب سے بڑی تنظیم کوکی انپی صدر ہلز (کے آئی ایس ایچ) نے اپنے اراکین کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ کے آئی ایس ایچ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ان کا نقطہ نظر الیکشن کا ’بائیکاٹ‘ کرنا نہیں ہے بلکہ ’ووٹ ڈالنے سے گریز‘ کا ہے۔

کے آئی ایس ایچ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 18ویں لوک سبھا انتخابات میں کوکی زومی برادری کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔ قبائلیوں کے لیے مختص بیرونی منی پور پارلیمانی حلقہ میں چار امیدواروں کے درمیان متفقہ امیدوار کا انتخاب کرنے کی کوشش کی گئی، مگر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ لہذا کوکی انپی منی پور نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات میں ووٹنگ سے دور رہنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ بیرونی منی پور لوک سبھا سیٹ کے لیے چار امیدوار ہیں، جن میں بی جے پی کی حمایت یافتہ ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) کے امیدوار کچوئی ٹموتھی جِمک بھی شامل ہیں۔ اپوزیشن کانگریس کی قیادت میں انڈیا الائنس نے اس سیٹ پر الفریڈ کنگم ایس آرتھر کو میدان میں اتارا ہے۔ جِمک اور آرتھر دونوں کا تعلق ناگا برادری سے ہے۔ اس سیٹ کے لیے دو آزاد امیدوار ایس کھو جان اور ایلیسن ابونمئی بھی میدان میں ہیں۔ منی پور میں دو مرحلوں میں 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔