ای ڈی نے زمین گھوٹالے کے سلسلہ میں جے ایم ایم لیڈر سمیت 4 کو گرفتار کر لیا

جھارکھنڈ میں زمین کے مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں منگل کو دیر رات گئے جے ایم ایم لیڈر انتو ترکی سمیت 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ان سبھی کو آج پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا

ای ڈی، تصویر آئی اے این ایس
ای ڈی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

رانچی: جھارکھنڈ میں زمین کے مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں منگل کو دیر رات گئے جے ایم ایم لیڈر انتو ترکی سمیت 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ان سبھی کو آج پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ای ڈی نے منگل کی صبح رانچی میں چار لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی۔ ایجنسی نے شام کو جے ایم ایم لیڈر انتو ترکی، بپن سنگھ، پریارنجن سہائے اور ارشاد کے بیان درج کئے اور اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔

ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ تمام گرفتار شدگان کے ٹھاکنوں پر کئی اہم دستاویزات اور ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔ ان سبھی کو عدالت میں کرنے بعد ایجنسی سے ان کے ریمانڈ کی درخواست کرے گی تاکہ مزید پوچھ گچھ کی جا سکے۔ گرفتار کئے گئے جے ایم ایم لیڈر انتو ترکی پارٹی کے شہر صدر رہ چکے ہیں۔ قبل ازیں، منگل کو ای ڈی نے اس معاملہ میں محمد افسر علی عرف افسو کو گرفتار کیا تھا۔


سال 2019 میں انہوں نے جے ایم ایم چھوڑ کر جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے ٹکٹ پر رانچی کی کھجری سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ وہ لمبے وقت سے زمین کا کاروبار کرتے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ زمین گھوٹالہ میں اسی معاملہ میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، رانچی کی سابق ڈپٹی کمشنر سمیت ڈیڑھ درجن سے بھی زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔