شہرنامہ

شب برات پر مسلمانوں نے گھروں میں رہ کر کی عبادت ، علمائے کرام کی اپیل کا اثر

علمائے کرام اور دانشوروں نے مسلمانوں اور مسلم نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ شب برات کے موقع پر وہ قبرستانوں اور درگاہوں پر نہ جائیں اس کے مثبت نتائج سامنے آئے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

خبروں کے مطابق کورونا وائرس بیماری اور ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران پورےملک میں شب برات پر مسلمانوں نے گھروں میں رہ کر عبادت کی اور لاک ڈاؤن کا پورا احترام کیا۔ عروس البلاد ممبئی کے قبرستانوں اور درگاہوں میں بہت کم لوگوں کی حاضری دیکھی گئی بلکہ یوں کہا جا سکتا ہے کہ سو فیصد مسلمانوں نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر عبادت الہی کی-

Published: undefined

علمائے کرام اور دانشوروں نے مسلمانوں اور مسلم نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ شب برات کے موقع پر وہ قبرستانوں اور درگاہوں پر نہ جائیں اس کے مثبت نتائج سامنے آئے اور مغرب کے بعد مسلم علاقوں میں ایکدم سے سناٹا چھایا ہوا تھا اور پولیس کا گشت جاری تھا-

Published: undefined

لاک ڈاؤن میں بھی عام طور سے رات دیر گئے تک مسلم علاقوں میں چند نوجوانوں کو سڑکوں پر گھومتے یا موٹر سائیکل دوڑاتے ہوئے دیکھا جاتا تھا لیکن آج تو ایک عجیب عالم تھا سڑکوں پر گاڑیاں ہی نہیں تھیں اور پورا سناٹا چھایا ہوا تھا - ممبئی پولیس نے مرین لائن قبرستان اور ناریل واڑی قبرستان میں سخت پولیس بندوبست نافذ کیا تھا یہاں تک کہ ان قبرستانوں میں آنے والی سڑکوں کو بھی سیل کر دیا گیا تھا -

Published: undefined

مسلم علاقوں میں اور محلوں میں کل سے ہی پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا تھا یہاں تک کہ ناگپاڑہ علاقہ کی میڈیکل کی دوکانوں کو بھی مقامی پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر شالنی شرما کے حکم کے تحت بند کر دیا گیا تھا بعد میں دوا فروشوں نے جا کر سینئر انسپکٹر سے ملاقات کی اور ان کی مداخلت کے بعد آج کیمسٹ شاپ کھلے نظر آئی۔

Published: undefined

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران جن لوگوں کو پولیس روکتی ہے وہ یہ جواز پیش کرتے ہیں کہ دوا لینے جانا ہے اور ان کے ہاتھوں میں ایک سال پرانی یا چند ماہ ڈاکٹروں کی تشخیص کردہ دواؤں کی پرچی ہوا کرتی تھی جو ایک طرح سے لاک ڈاون میں دوائی کا بہانہ بنا کر اپنا مطلب پورا کر لیتے تھے ۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ نے بھی مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ شب برات کے موقع پر اپنے گھروں میں عبادت کریں۔ مسلم تنظیمیں جمیعتہ العلماء، رضا اکیڈمی، جامعہ قادریہ اشرفیہ، آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ سمیت ممبئی کی مختلف ملی تنظیموں نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے اور موجودہ حالات کے پیش نظر گھر میں ہی بیٹھ کر عبادت کریں ۔

Published: undefined

ممبئی کے جے جے اسپتال ناکہ، ناگپاڑہ جنکشن، دو ٹانکی جنکشن، ماہم میں واقع حضرت مخدوم شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ، میٹرو سنیما کے قریب واقع بابا بہاوالدین شاہ بابا کی درگاہ، حاجی علی درگاہ اور دیگر اہم مقامات پر پولیس نے سخت بندوبست کر رکھا تھا اور کسی بھی شخص کو سڑکوں پر گھومنے کی اجازت نہیں تھی۔ آج دوپہر ناریل واڑی قبرستان میں کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلامدنپورہ نامی علاقہ کے ایک شخص کی تدفین عمل میں آئی جس کے دوران پولیس نے سخت بندوبست کر رکھا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز