آئی پی ایل

راجستھان 14 برس بعد آئی پی ایل کے فائنل میں

بنگلورو نے آئی پی ایل کوالیفائر 2 میں 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 157 رنز بنائے لیکن راجستھان نے 18.1 اوور میں تین وکٹ پر 161 رنز بناکر میچ جیت لیا ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

تیز گیند باز پرشانت کرشنا (22 رن پر 3 وکٹ) اور عبید مکاؤ (23 رن پر 3 وکٹ)کی شاندار گیند بازی اور زبردست فارم میں چل رہے جوس بٹلر (106 ناٹ آؤٹ) کی بہترین سنچری اننگز سے راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرس بینگلورو کو یک طرفہ انداز میں 11 گیندباقی رہتے ہوئے سات وکٹ سے شکست دے کر 14 برسوں کے طویل وقفے کے بعد آئی پی ایل کے فائنل میں داخل ہوگئی۔

Published: undefined

بنگلورو نے آئی پی ایل کوالیفائر 2 میں 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 157 رنز بنائے لیکن راجستھان نے 18.1 اوور میں تین وکٹ پر 161 رنز بناکر میچ جیت لیا ۔ راجستھان نے 2008 میں پہلے آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ کر ٹائٹل جیتا تھا۔اب 14 سال بعد راجستھان نے 2022 میں فائنل میں پھر جگہ بنا لی ہے۔ بٹلر نے اپنی سنچری مکمل کی اور ویراٹ کوہلی کے 2016 میں چار سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کیا۔

Published: undefined

گلین میکسویل کو ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کر کے راجستھان کو ایک اہم کامیابی دلائی۔ گیند اتنی اچھی نہیں تھی لیکن بولٹ نے ایک اہم وکٹ حاصل کرلیا۔ لیگ اسٹمپ پر بیک آف دی لینتھ گیند تھی جسے میکسویل نے لانگ لیگ کی طرف پل کردیا تھا جسے مکائے نے آگے ڈائیونگ کرتے ہوئے لپک لیا۔ میکسویل نے 13 گیندوں پر 24 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔

Published: undefined

اشون نے شاندار کھیل رہے رجت پاٹیدار کو آؤٹ کر کے راجستھان خیمے میں خوشی کا ماحول بھر دیا۔ پاٹیدار نے 42 گیندوں پر 58 رن میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔

Published: undefined

مکاے نے مہیپال لومرور (8) کو آؤٹ کر کے راجستھان کو ایک اور کامیابی دلائی۔پرسدھ کرشنا نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر دنیش کارتک اور اگلی گیند پر ونندو ہسرنگا کو پویلین بھیجا۔ کارتک نے چھ رن بنائے جبکہ ہسرنگا کا کھاتہ نہیں کھلا۔ شہباز احمد آٹھ گیندوں پر 12 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined