آئی پی ایل 2026: آج ابو ظہبی کے اتحاد اسٹیڈیم میں ہونے والی ہے ’مِنی نیلامی‘، کیمرون گرین پر ہوں گی سب کی نگاہیں
کیمرون گرین، وینکٹیش ایئر اور لیام لیونگسٹن جیسے کئی بڑے کھلاڑی نیلامی میں شامل ہیں اور ان کو بھاری رقم ملنے کی امید ہے۔ 3 بار کی چمپئن کولکاتہ نائٹ رائڈرس 64.3 کروڑ روپے کے بڑے پرس کے ساتھ اترے گی۔

آئی پی ایل 2026 کی منی نیلامی منگل (16 دسمبر) کو ابو ظہبی میں ہونے جا رہی ہے۔ کل 350 کھلاڑی نیلامی میں شامل ہوں گے۔ تمام 10 فرنچائزی بولی لگانے کے لیے تیار ہیں۔ کیمرون گرین، وینکٹیش ایئر اور لیام لیونگسٹن جیسے کئی بڑے کھلاڑی نیلامی میں شامل ہیں اور ان کو بھاری رقم ملنے کی امید ہے۔ 3 بار کی چمپئن کولکاتہ نائٹ رائڈرس 64.3 کروڑ روپے کے بڑے پرس کے ساتھ اترے گی۔ آئی پی ایل 2026 کی منی نیلامی آج دوپہر 2:30 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) شروع ہوگی۔ یہ نیلامی ابو ظہبی کے اتحاد اسٹیڈیم میں ہونے والی ہے۔
10 ٹیموں کو مجموعی طور پر 237.5 کروڑ روپے کے پرس کے ساتھ 77 سلاٹ بھرنے ہیں:
سی ایس کے: 9 (4 غیر ملکی کھلاڑی)
دہلی کیپٹلس: 8 (5 غیر ملکی کھلاڑی)
گجرات ٹائٹنز: 5 (4 غیر ملکی کھلاڑی)
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز: 13 (6 غیر ملکی کھلاڑی)
لکھنؤ سپر جائنٹس: 6 (4 غیر ملکی کھلاڑی)
ممبئی انڈینز: 5 (1 غیر ملکی کھلاڑی)
پنجاب کنگز: 4 (2 غیر ملکی کھلاڑی)
راجستھان رائلز: 9 (1 غیر ملکی کھلاڑی)
رائل چیلنجرز بنگلور: 8 (2 غیر ملکی کھلاڑی)
سن رائزرز حیدرآباد: 10 (2 غیر ملکی کھلاڑی)
ہر ایک ٹیم کے پاس بچے ہوئے پیسے:
کولکتہ نائٹ رائیڈرز - 64.30 کروڑ روپے
چنئی سپر کنگز - 43.40 کروڑ روپے
سن رائزرز حیدرآباد - 25.50 کروڑ روپے
لکھنؤ سپر جائنٹس - 22.95 کروڑ روپے
دہلی کیپٹلس - 21.80 کروڑ روپے
رائل چیلنجرز بنگلور - 16.40 کروڑ روپے
راجستھان رائلز - 16.05 کروڑ روپے
گجرات ٹائٹنز - 12.90 کروڑ روپے
پنجاب کنگز - 11.50 کروڑ روپے
ممبئی انڈینز - 2.75 کروڑ روپے
واضح رہے کہ ’اسٹار اسپورٹس‘ کے ذریعہ منعقد کردہ ’ماک آکشن‘ میں آسٹریلائی آل راؤنڈر کیمرون گرین 30.50 کروڑ میں فروخت ہوئے تھے۔ اگر آج حقیقی نیلامی میں بھی ایسا ہوتا ہے تو گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن جائیں گے۔ چنئی سپر کنگس کے پاس 43.50 کروڑ روپے بچے ہیں، جبکہ کولکاتہ نائٹ رائڈرز کے پاس 64.30 کروڑ روپے بچے ہیں۔ کیمرون گرین ایسے کھلاڑی ہیں جو کولکاتہ اور چنئی دونوں کی ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں، اس لیے ان کے حق میں 30 کروڑ تک کی بولی لگائی جا سکتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔