آئی پی ایل

ممبئی کی شکست تو راجستھان کی جیت کی ہوئی ہیٹ ٹرک، راجستھان نےگھر میں داخل ہوکر 6 وکٹوں سے دی شکست

پہلے بیٹنگ کرنے آئی ممبئی انڈینز نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ جس ہدف کو راجستھان رائلز نے 15.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ اس طرح ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ممبئی انڈینس کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ممبئی انڈینز نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں راجستھان رائلز نے ہدف 15.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح راجستھان رائلز نے لگاتار تیسرا میچ جیت لیا۔ ساتھ ہی اس جیت کے بعد راجستھان رائلز 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

Published: undefined

راجستھان رائلز کی جانب سے ریان پراگ نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ ریان پراگ 39 گیندوں میں 54 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اوپنر یاشاسوی جیسوال نے 10 رنز بنائے۔ جوش بٹلر 13 رنز بنانے کے بعد واک آؤٹ ہوئے۔ راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن 12 رنز بنانے کے بعد آکاش مدھوال کا شکار بن گئے۔ روی اشون نے 16 رنز کا تعاون کیا۔ وہیں، شبھم دوبے 8 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست لوٹے۔ممبئی انڈینز کے لیے آکاش مدھوال سب سے کامیاب بولر رہے۔ آکاش مدھوال نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ کوینا مفاکا کو 1 کامیابی ملی۔

Published: undefined

اس سے قبل راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی ممبئی انڈینز کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ممبئی انڈینز کے بلے باز وقفے وقفے سے پویلین  لوٹتے رہے۔ روہت شرما کے علاوہ نمن دھیر اور دیوالڈ بریوس اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ اس ٹیم کے 4 بلے باز 20 رنز ب پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ لیکن اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے اچھی شراکت داری کی۔ ہاردک پانڈیا 21 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ تلک ورما نے 29 گیندوں پر 32 رنز کی اہم اننگز کھیلی ۔

Published: undefined

راجستھان رائلز کے لیے ٹرینٹ بولٹ اور یجویندر چہل سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ ٹرینٹ بولٹ اور یجویندر چہل نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ناندرے برجر نے 2 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ جبکہ اویش خان نے پیوش چاولہ کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ