وجئے ہزارے ٹرافی: سرفراز خان نے ایک بار پھر دکھایا دَم، محض 75 گیندوں میں 14 چھکوں کی مدد سے بنائے 157 رن

طوفانی سنچری بنا کر سرفراز خان نے 2025 کا اختتام دھماکہ دار انداز میں کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی یک روزہ سیریز سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے سلیکٹرس کے لیے ایک پیغام چھوڑ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سرفراز خان، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCIdomestic">@BCCIdomestic</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ممبئی کے مایہ ناز کرکٹر سرفراز خان نے 2025 کا اختتام آج دھماکہ دار انداز میں کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بہترین تحفہ دیا ہے۔ وجئے ہزارے ٹرافی میں 2025 کے آخری دن انھوں نے طوفانی سنچری بنائی اور اس دوران 14 چھکے و 9 چوکے لگائے۔ سرفراز کی یہ سنچری جئے پور میں گوا کے خلاف ہو رہے میچ کے دوران آئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفراز نے ارجن تندولکر کی گیندوں پر بھی خوب دھنائی کی۔ سرفراز خان کی شاندار اننگ کی بدولت ہی ممبئی کی ٹیم 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 444 رن بنانے میں کامیاب ہو پائی۔

سرفراز خان نے گوا کے خلاف محض 75 گیندوں میں 157 رنوں کی اننگ کھیلی۔ 2019 سے بھی زیادہ کی اسٹرائیک ریٹ سے کھیلی گئی اس اننگ میں انھوں نے 16 گیندوں کو ہوا میں تیراتے ہوئے باؤنڈری کے پار پھینکا۔ نصف سنچری تو انھوں نے محض 15 گیندوں میں بنا لی تھی، اس کے بعد 57 گیندوں میں سنچری مکمل کی، اور پھر اس کے بعد 18 گیندوں میں ہی 57 رن بنا ڈالے۔ لسٹ ’اے‘ کرکٹ میں یہ سرفراز خان کی تیسری سنچری ہے۔


گوا کے خلاف طوفانی سنچری بنا کر سرفراز خان نے نہ صرف 2025 کا اختتام شاندار انداز میں کیا، بلکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرس کو بھی ایک پیغام بھیج دیا ہے۔ دراصل ہندوستانی سلیکٹرس جلد ہی نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری ماہ میں ہونے والی یک روزہ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرنے والے ہیں۔ سرفراز کی سنچری کے بعد یقیناً سلیکٹرس کے ذہن میں ان کا نام بھی آئے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔