آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: ’ہم نے سب کچھ کرنے کی کوشش کی‘ کے کے آر کے کپتان کارتک کا بیان

دنیش کارتک نے کہا کہ ’’ہمیں کچھ چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے، بھلے ہی ہم انہیں 175 رن پر روک دیتے لیکن ہمیں بلے بازی میں بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابو ظہبی: آئی پی ایل کی ٹیم کے کے آر (کولکاتا نائٹ رائیڈرز) کے کپتان دنیش کارتک نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز ڈولیئرز کی جم کر تعریف کی۔ کارتک نے کہا کہ ڈولیئرز ایک عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں اور انہیں اس طرح کے گراؤنڈ پر روک پانا مشکل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیت کے لئے انہوں نے سب کچھ کیا لیکن دونوں ٹیموں میں ڈولیئرز نے فرق پیدا کیا اور کے کے آر ہار گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ڈولیئرز نے 33 گیندوں پر کھیلی گئی تیز طرار 73 رن کی اننگ کے دم پر بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 2 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں کولکاتا کی ٹیم 9 وکٹ پر 112 رنز ہی بنا سکی۔ کولکاتا کی جانب سے اوپنر شبمن گل نے سب سے زیادہ 34 رن کی اننگ کھیلی جبکہ آندرے رسل اور راہل ترپاٹھی نے 16-16 رن کا تعاون دیا۔

Published: undefined

ہار کے بعد دنیش کارتک نے ڈولیئرز کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا، ’’اے بی بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہیں روکنا مشکل ہے۔ انہوں نے ہی دونوں ٹیموں میں فرق پیدا کیا۔ ہم نے سب کچھ کرنے کی کوشش کی۔ صرف ان سوئنگ ہوتی یارکر ہی انہیں روک پا رہی تھی، ورنہ تمام گیندیں باہر جا رہی تھیں۔

Published: undefined

کارتک نے کہا، ’’ہمیں کچھ چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ بھلے ہی ہم انہیں 175 رن پر روک دیتے لیکن ہمیں بلے بازی میں بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔‘‘ کے کے آر 7 میچوں میں جیت کے ساتھ 8 پوئنٹس لے کر ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے، جبکہ بنگلور کی ٹیم 5 فتوحات کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined