شارجہ: کنگز الیون پنجاب کے خلاف شکست کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم دباؤ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔ کوہلی نے میچ کے بعد چھٹے نمبر پر اے بی ڈی ویلیئرز کو بیٹنگ کے لئے بھیجنے پر وضاحت کی۔ واضح رہے کہ اس میچ میں کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈی ویلیئرز سے پہلے شیوم دوبے اور واشنگٹن سندر کو بیٹنگ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ دوبے نے 23 گیندوں پر 19 رنز بنائے اور سندر نے 14 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔ ڈی ویلیئرز نے 5 گیندوں پر 2 رنز بنائے۔ تاہم تین دن پہلے ڈی ویلیئرز نے 6 نمبر سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شارجہ میں 33 گیندوں پر 73 رنز بنائے تھے۔
Published: undefined
کوہلی نے کہا کہ ہم نے اس کے بارے میں بات کی اور یہ مشورہ ہوا کہ ہم دائیں اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے ساتھ میچ جاری رکھیں گے کیونکہ ان کے دو لیگ اسپنر موجود ہیں۔ لہذا، واشنگٹن سندر کو ترقی دے کر نمبر چار پر بھیج دیا گیا اور شیوم دوبے کو 5 نمبر پر بھیجا گیا۔ انہیں بھی بڑے شاٹس لگانے کے لئے کہا گیا تھا۔
Published: undefined
سندر اور دوبے دونوں 33 گیندوں پر 36 رنز بناسکے۔ پنجاب کنگز الیون نے بھی اپنے گیم پلان میں تبدیلی کی اور گلین میکسویل کو بولنگ میں لگا دیا۔ میکس ویل نے 4 اوورز میں 28 رنز دیئے۔ کوہلی نے کہا کہ ڈی ویلیئرس سے پہلے سندر اور دوبے کو بھیجنا ایک آئیڈیا تھا۔ سندر اور دوبے نے بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش کی۔ لیکن انہوں نے عمدہ مظاہرہ کیا۔ کئی بار آپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن شاٹ کام نہیں کرتا ہے۔ کوہلی نے مزید کہا کہ بعض اوقات آپ کے فیصلے صحیح ثابت نہیں ہوتے ہیں۔ ہم اس فیصلے سے خوش تھے لیکن یہ درست ثابت نہیں ہوا، 170 رنز کا عمدہ ٹوٹل تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined