آئی پی ایل

آئی پی اہل 2020: ہم کسی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے سکتے، امت مشرا

امت مشرا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے آخری میچ میں چنئی سپرکنگز کے خلاف چار اوورز میں 23 رنز دیئے تھے لیکن وہ وکٹ نہیں لے سکے۔

آئی پی اہل 2020: ہم کسی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے سکتے، امت مشرا
آئی پی اہل 2020: ہم کسی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے سکتے، امت مشرا 

ابوظہبی: دہلی کیپٹلز کے تجربہ کار لیگ اسپنر امت مشرا نے پیر کو کہا کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ کی کسی اور ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے گی۔ دہلی اپنا اگلا میچ منگل کو سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ کھیلے گی۔امت مشرا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے آخری میچ میں چنئی سپرکنگز کے خلاف چار اوورز میں 23 رنز دیئے تھے لیکن وہ وکٹ نہیں لے سکے۔

Published: undefined

سن رائزرس حیدرآباد کے لگاتار دو میچ ہارنے پر انہوں نے کہا کہ پہلے دو میچ ہارنے سے ٹیم پر دباؤ پڑتا ہے۔ تاہم ٹورنامنٹ ابھی شروع ہو رہا ہے اور اس کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن ہم ڈریسنگ روم میں اس پر بات نہیں کرتے ہیں۔ ہماری توجہ صرف کھیل پر ہے۔ ہماری تال اچھی ہے اور ٹیم کے حوصلے بھی بڑھے ہوئے ہیں۔ ہم اگلے میچ کے لئے تیار ہیں اور کسی بھی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے سکتے ہیں۔

Published: undefined

کین ولیمسن کی حیدرآباد کی ٹیم میں شمولیت پر 37 سالہ امت مشرا نے کہا کہ پوری ٹیم کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ جیسا کہ میں نے کہا کہ ہم کسی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے سکتے۔ ہماری حکمت عملی بالرز اور بلے بازوں کے لئے ہے اور یہی تیاری ولیمسن کے لئے بھی ہے۔

Published: undefined

ابوظہبی میں دہلی کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ یہاں کی پچ کے لئے لیگ اسپنر نے کہا کہ میرے خیال میں یہاں کی پچ بیٹسمین کے لئے مددگار ہے۔ جیسا کہ ہم نے دیکھا ہے، دبئی کے مقابلے تھوڑی سست ہے جس کا مطلب ہے کہ بیٹسمین کو شاٹ کھیلنے کا وقت ملے گا۔ بلے باز کو فائدہ ہوگا اور بالرز کو اپنی حکمت عملی کو درست رکھنا ہوگا اور ہم بھی یہی کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined