آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: دھونی کو آؤٹ کر بہت خوش ہیں ورون چکرورتی

ورون چکرورتی کا کہنا ہے کہ دھونی بھائی بہت اچھا کھیلتے ہیں اور میں سوچ رہا تھا کہ اگر میں اچھی لینتھ میں بولنگ کروں تو میں ان کی وکٹ لے سکتا ہوں۔ خوش قسمتی سے میں ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابوظبی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے اسپن گیندباز ورون چکرورتی کا کہنا ہے کہ ان کے لئے چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بولنگ کرنا خاص لمحہ تھا۔ دراصل آئی پی ایل 13 میں بدھ کے روز ہوئے میچ میں کے کے آر اور چنئی کے مابین مقابلہ تھا جہاں دھونی کی قیادت میں چنئی کو 10 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میچ میں ورون نے چنئی کی اننگز کے 17ویں اوور میں دھونی کی وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

ورون چکرورتی نے ایک بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ تین سال قبل وہ چنئی کے اسٹیڈیم میں چنئی اور دھونی کی حمایت کرتے تھے۔ وہ چنئی کیمپ میں نیٹ بولر تھے اور اپنی بولنگ سے دھونی کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔ ورون نے کہا کہ جب دھونی کریز پر آئے تھے تو مجھ پر دباؤ تھا کیونکہ تین سال پہلے میں صرف چنئی کے اسٹیڈیم میں دھونی کا میچ دیکھنے جاتا تھا۔ ان کو گیندبازی کرنا میرے لئے ایک خاص لمحہ تھا۔

Published: undefined

ورون چکرورتی کا کہنا ہے کہ دھونی بھائی بہت اچھا کھیلتے ہیں اور میں سوچ رہا تھا کہ اگر میں اچھی لینتھ میں بولنگ کروں تو میں ان کی وکٹ لے سکتا ہوں۔ خوش قسمتی سے میں ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔ میں نے میچ کے بعد دھونی سر کے ساتھ فوٹو بھی لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined