آئی پی ایل

IPL میچ نمبر 7: چنئی سپر کنگز پر دہلی کیپٹلز کی 44 رنوں سے شاندار جیت، دھونی مایوس

آئی پی ایل 2020 کے ساتویں مقابلے میں آج چنئی سپر کنگز کا مقابلہ دہلی کیپٹلز سے ہے۔ چنئی کے کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کیپٹلز نے چنئی سپر کنگز کو بہ آسانی 44 رنوں سے ہرایا

چنئی سپر کنگز نے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 131 رن بنائے اور اس طرح سے دہلی کیپٹلز 44 رنوں سے فتحیاب ہوئی۔ آخر کے اوور میں چنئی کو تیزی کے ساتھ رن بنانے تھے لیکن کگیسو رباڈا اور نورجے کی بہترین گیندبازی کی وجہ سے وہ رن کی رفتار بھی نہیں بڑھا سکے اور کافی وکٹ بھی گر گئے۔ اس شکست سے دھونی کافی مایوس نظر آئے اور مایوسی لازمی بھی ہے کیونکہ وہ لگاتار دوسرے میچ میں آخر میں بلے بازی کرتے ہوئے ہارے جب کہ اکثر وہ آخر میں بلے بازی کرتے ہوئے جیتتے رہے ہیں۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

چنئی کو جیت کے لیے 2 اوور میں چاہیے 55 رن

چنئی سپر کنگز کے 5 وکٹ آؤٹ ہو چکے ہیں اور 18 اوور میں 121 رن بنے ہیں۔ گویا کہ 2 اوور میں جیت کے لیے انھیں 55 رن چاہیے۔ اس وقت دہلی کی گرفت میچ پر مضبوط ہے اور دھونی کے ساتھ رویندر جڈیجہ جو اس وقت میدان پر موجود ہیں، اگر ایک بھی وکٹ گرتا ہے تو میچ جیتنا آسان ہو جائے گا۔ فاف ڈوپلیسی 43 رن بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

15 اوور کے بعد چنئی کا اسکور 95/3، میچ پر دہلی کی گرفت مزید مضبوط

چنئی کے بلے باز اس تیزی سے بلے بازی نہیں کر رہے ہیں جس کی جیت کے لیے ضرورت ہے۔ 15 اوور کے بعد حالانکہ ٹیم کے صرف 3 وکٹ گرے ہیں لیکن رن صرف 95 بنے ہیں۔ 5 اوور میں انھیں جیت کے لیے 81 رنوں کی ضرورت ہے۔ کیدار جادھو اور ڈوپلیسی بلے بازی کر رہے ہیں جو رن کی رفتار بڑھا سکتے ہیں، لیکن فی الحال ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

میچ پر دہلی کی گرفت مضبوط، 10 اوور میں چنئی کا اسکور 47/3

دہلی کیپٹلز کی گرفت میچ پر دھیرے دھیرے مضبوط ہوتی ہوئی معلوم ہو رہی ہے، حالانکہ چنئی کے پاس ابھی تیزی سے بلے بازی کرنے والے بلے باز موجود ہیں۔ فی الحال چنئی کی ٹیم جیت کے لیے 176 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 10 اوور میں 47 رن بنا چکی ہے اور اس کے 3 وکٹ آؤٹ ہو چکے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز واٹسن، مرلی وجے اور رتوراج گائیکواڈ ہیں۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

چنئی کے بلے بازوں نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے 5 اوور میں بنائے 26 رن

دہلی کے خلاف 176 رن کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری چنئی کی ٹیم نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا۔ 5 اوور میں اس نے 26 رن بنا لیے ہیں، لیکن اس کا ایک وکٹ بھی آؤٹ ہو گیا ہے۔ واٹسن 16 گیندوں پر محض 14 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ اس وقت مرلی وجے 10 رن اور فاف ڈوپلیسی 2 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

دہلی کے خلاف چنئی کو فتح کے لیے چاہیے 176 رن

دہلی کیپٹلز نے 20 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 175 رن بنا لیے ہیں اور تھوڑی دیر میں چنئی سپر کنگز کے بلے باز جیت کے لیے 176 رن کا پیچھا کرنے اتریں گے۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

15 اوور کے بعد دہلی کیپٹلز کا اسکور 124/2

دہلی کیپٹلز نے 15 اوور میں 124 رن بنا لیے ہیں اور اس کے دونوں سلامی بلے باز آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دہلی کے کپتان شریس ایر اور رشبھ پنت بلے بازی کر رہے ہیں۔ رشبھ تیزی کے ساتھ رن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ سلامی بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد چنئی کے گیندبازوں نے کافی حد تک واپسی کی ہے اور رن کی رفتار میں بھی بریک لگایا ہے۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

شکھر دھون اور پرتھوی شا آؤٹ، چنئی کے گیندبازوں نے کی واپسی

بہترین شروعات دینے کے بعد سلامی بلے باز شکھر دھون اور پرتھوی شا دونوں پویلین لوٹ گئے ہیں۔ شکھر نے جہاں 35 رن بنائے وہیں پرتھوی 64 رن بنانے میں کامیاب ہوئے۔ چنئی کے گیندبازوں نے ان دو وکٹوں کے ساتھ کھیل میں واپسی کی ہے اور اب ان کی کوشش ہوگی کہ آنے والے بلے بازوں کو تیز رن بنانے سے روکیں۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

پرتھوی شا کی لاجواب نصف سنچری،10 اوور میں دہلی کا اسکور 88/0

دہلی کے بلے بازوں نے چنئی کے گیندبازوں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ خصوصی طور پر پرتھوی شا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور محض 35 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ دوسری طرف شروع میں دھیمی رفتار سے بلے بازی کر رہے شکھر دھون نے بھی رفتار پکڑ لی ہے اور 10 اوور کے بعد وہ 24 گیندوں میں 30 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

دہلی کے بلے باز پرتھوی شا نے لگائے کچھ اچھے شاٹ، 7 اوور میں اسکور 49/0

دہلی کے سلامی بلے بازوں نے دھیمی شروعات کے بعد رن کی رفتار اب کچھ تیز کی ہے۔ 7 اوور میں 49 رن بن گئے ہیں اور اب تک چنئی کی ٹیم ایک بھی وکٹ نہیں گرا سکی ہے۔ پرتھوی شا (38 رن) نے کچھ اچھے شاٹ لگائے ہیں، لیکن شکھر دھون (9 رن) کے بلے نے فی الحال رفتار نہیں پکڑی ہے۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

دہلی کی دھیمی شروعات، 3 اوور کے بعد اسکور 15/0

دہلی کیپٹلز نے چنئی سپر کنگز کے خلاف دھیمی شروعات کی ہے۔ 3 اوور میں 15 رن بنے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ان کا کوئی وکٹ آؤٹ نہیں ہوا ہے۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

دہلی کی ٹیم میں 2 تبدیلی، چنئی نے اینگیڈی کی جگہ ہیزل ووڈ کو کیا شامل

آئی پی ایل 2020 کے ساتویں میچ میں آج چنئی کی ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے لنگی اینگیڈی کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کو شامل کیا ہے، اور دہلی کی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ دہلی کیپٹلز میں زخمی آر اشون کی جگہ امت مشرا کو جگہ دی گئی ہے جب کہ موہت شرما کی جگہ پر اویس خان کھیلیں گے۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

چنئی کے کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر دہلی کو بلے بازی کی دعوت دی

آئی پی ایل سیزن 13 کے ساتویں مقابلے میں آج چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا مقابلہ دہلی کیپٹلز سے ہے۔ چنئی کے کپنتا مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے کپتان شیرس ایر کی اب کوشش ہوگی کہ ایک بڑا اسکور کھڑا کریں تاکہ ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری جیت حاصل کر سکیں۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Sep 2020, 7:08 PM IST