سپر اوور میں ممبئی کی طرف سے کیرن پولارڈ اور ہارڈک پانڈیا بلے بازی کے لیے اترے تھے لیکن ان دونوں نے کچھ خاص بلے بازی نہیں کی۔ پولارڈ نے ایک چوکا ضرور لگایا لیکن پانچویں گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 5 رن بنائے۔ ایک رن پانڈیا نے بنائے جب کہ ایک رن ایکسٹرا میں حاصل ہوا۔ ممبئی کی طرف سے سپر اوور میں گیندبازی کا ذمہ جسپریت بمراہ کو سونپا گیا ہے۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
ایشان کشن اور پولارڈ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی کی شکست کو جیت کی طرف لے گئے، لیکن جب 2 گیندوں پر جیت کے لیے 5 رن بنانے تھے تو ایشان کشن 99 رن بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور آخری گیند پر پولارڈ نے چوکا لگا دیا۔ اس طرح میچ ٹائی ہو گیا اور اب ہار-جیت کا فیصلہ سپر اوور سے ہوگا۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
ممبئی اور بنگلور کے درمیان یکطرفہ سا نظر آ رہا مقابلہ اب کافی دلچسپ ہو گیا ہے۔ کیرن پولارڈ اور ایشان کشن نے دھواں دھار بلے بازی شروع کر دی ہے۔ 18 اوور میں 171 رن بن چکے ہیں اور ممبئی کے صرف 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ 12 گیندوں پر ممبئی کو جیت کے لیے محض 31 رنوں کی ضرورت ہے۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
آئی پی ایل 2020 کے دسویں میچ میں بنگلور کے ذریعہ دیے گئے 202 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 10 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر محض 63 رن بنائے ہیں۔ اس طرح سے ممبئی کے لیے جیت کی راہ مشکل نظر آ رہی ہے، لیکن اس کے پاس تیزی سے رن بنانے والے اب بھی کئی بلے باز موجود ہیں۔ اس وقت ایشان کشن اور ہارڈک پانڈیا بلے بازی کر رہے ہیں۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
بنگلور کے خلاف ممبئی کی ٹیم مشکل میں نظر آ رہی ہے۔ کپتان روہت کے بعد سوریہ کمار یادو اور پھر کوئنٹن ڈیکوک بھی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ 202 رن کا پیچھا کرتے ہوئے ممبئی 7 اوور کے بعد محض 41 رن بنا پائی ہے اور اس کے 3 وکٹ آؤٹ ہو گئے ہیں۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
کپتان روہت شرما کے بعد بلے بازی کرنے اترے سوریہ کمار یادو بھی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ سوریہ کمار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ہیں اور اس طرح جلدی جلدی دو وکٹ گرنے سے ممبئی کی ٹیم مشکل میں نظر آ رہی ہے۔ سوریہ کمار یادو کو اُڈانا نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
جیت کے لیے بنگلور کے ذریعہ دیے گئے 202 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ممبئی کی ٹیم کو دوسرے اوور میں کپتان روہت شرما کی شکل میں زبردست جھٹکا لگا ہے۔ واشنگٹن سندر نے روہت شرما کو باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ کرایا۔ 2 اوور میں ممبئی کا اسکور 16 رن پر ایک وکٹ ہے۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
سلامی بلے بازوں اینڈریو فنچ اور دیودت پڈیکل کے بعد اے بی ڈیویلیرس کی تیز طرار نصف سنچری کی بدولت بنگلور کی ٹیم نے ممبئی کے سامنے جیت کے لیے 202 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ صحیح ثابت ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ ممبئی کے گیندباز بنگلور کے محض 3 کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈیویلیرس 24 گیندوں میں 55 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ شیوم دوبے نے 10 گیندوں پر طوفانی انداز میں 27 رن بنائے۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
بنگلور کے دونوں سلامی بلے بازوں کے بعد اے بی ڈیویلیرس نے بھی تیز طرار نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے محض 23 گیندوں پر 54 رن بنائے ہیں اور ناٹ آؤٹ ہیں۔ دوسری طرف شیوم دوبے بھی بہترین بلے بازی کر رہے ہیں۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
بنگلور کے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل 40 گیندوں پر بہترین 54 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ لیکن دوسری طرف اے بی ڈیویلیرس کا طوفان جاری ہے۔ انھوں نے 19 گیندوں پر 38 رن بنا لیے ہیں۔ 18ویں اوور میں بنگلور کا اسکور 158 رن بن چکے ہیں اور اس کے تین وکٹ گرے ہیں۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
بنگلور کے ایک سلامی بلے باز اینڈریو فنچ نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہو گئے اور اب دوسرے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ دوسری طرف اے بی ڈیویلیرس کھیل رہے ہیں۔ دونوں بنگلور کو بڑے اسکور کی طرف لے جا رہے ہیں۔ 16 اوور میں 136 رن بن گئے ہیں اور بنگلور کے صرف 2 وکٹ گرے ہیں۔ ممبئی کے لیے ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد کچھ وکٹیں گرائیں تاکہ اسکور بورڈ پر زیادہ رن نظر نہ آئے۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
بنگلور کی ٹیم کو وراٹ کوہلی کی شکل میں دوسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ وراٹ کوہلی سے ان کے چاہنے والوں کو کافی امیدیں تھیں لیکن وہ ایک بار پھر امیدوں پر کھڑا نہیں اترے۔ راہل چہر کی گیند پر انھوں نے روہت شرما کو آسان کیچ تھما دیا۔ انھوں نے 11 گیندوں پر 3 رن بنائے۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
ممبئی انڈینز کو نویں اوور میں پہلی کامیابی ملی ہے اور بنگلور کی ٹیم نے 81 رن بنا لیے ہیں۔ ممبئی کو فنچ کی شکل میں کامیابی ملی ہے جنھوں نے 35 گیندوں پر 52 رن بنائے۔ ان کا وکٹ ٹرینٹ بولٹ نے لیا۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
رائل چیلنجرس بنگلور کے سلامی بلے بازوں نے نصف سنچری کی تیز شراکت داری کے ساتھ ٹیم کو بہترین شروعات دی ہے۔ 6 اوور کے بعد بنگلور کا اسکور 59 رن ہو گیا ہے اور کوئی وکٹ بھی نہیں گرا ہے۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتنے کے بعد گیندبازی کا انتخاب کیا تھا، اور ابھی تک ان کا یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
ممبئی انڈین کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور نے 4 اوور کے خاتمہ پر بغیر کوئی وکٹ گنوائے 35 رن بنا لیے ہیں۔ حالانکہ اینڈریو فنچ نے کچھ خراب شاٹ کھیلے اور آؤٹ ہوتے ہوتے بچے، لیکن پھر تیزی کے ساتھ رن بنانا شروع کر دیا۔ وہ 18 گیندوں میں 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دوسری طرف پڈکل 8 رنوں پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
آئی پی ایل سیزن 13 کے دسویں میچ میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کی ٹیم اب تھوڑی دیر میں بلے بازی کے لیے میدان پر اترے گی۔ آج بنگلور کی طرف سے دو کھلاڑی اپنا پہلا میچ کھیلیں گے، پہلے ایڈم زیمپا اور دوسرے اسورو اڈانا۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
آئی پی ایل 2020 کے دسویں میچ میں آج ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان مقابلہ ہے۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی دونوں ٹاس کے لیے میدان پر آ چکے ہیں اور دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ٹاس کون جیتتا ہے اور پھر وہ گیندبازی کا فیصلہ کرتا ہے یا بلے بازی کا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں میں تیز رن بنانے والے کھلاڑی کی کثیر تعداد موجود ہے اور لوگوں کو ایک سخت مقابلے کی امید ہے۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Sep 2020, 6:59 PM IST