آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: کنگس الیون پنجاب کی راجستھان رائلس کے ہاتھوں 4 وکٹ سے شکست

راجستھان نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا پیچھا کرکے جیت حاصل کرلی۔ سیمسن اور تیوتیا نے چھ چھکے لگاکر پنجاب کے ہاتھوں سے جیت چھین لی۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

شارجہ: وکٹ کیپر سنجو سیمسن (85) اور راہول تیوتیا (53) کے چھکے کی برسات سے راجستھان رائلس نے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب پر تین گیندیں باقی رہتے چار وکٹوں سے جیت درج کی اور آئی پی ایل میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔

Published: undefined

پنجاب کے سلامی بلے باز مینک اگروال (106) کی پہلی آئی پی ایل سنچری کی مدد سے 20 اووروں میں دو وکٹوں پر 223 رن بنائے اور اپنے کپتان لوکیش راہل (69) کے ساتھ اپنی پہلی وکٹ کے لئے 183 رن کی بڑی شراکت کی مدد سے 223 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ لیکن راجستھان نے 19.3 اووروں میں چھ وکٹوں پر 226 رن بنا کر حیرت انگیز جیت حاصل کی۔

Published: undefined

راجستھان نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا پیچھا کرکے جیت حاصل کرلی۔ سیمسن اور تیوتیا نے چھ چھکے لگاکر پنجاب کے ہاتھوں سے جیت چھین لی۔ تیوتیا نے 18 ویں اوور میں فاسٹ بولر شیلڈن کو ٹریل کی گیندوں پر 5 چھکے لگاتے ہوئے میچ راجستھان کی پلڑے میں ڈال دیا۔ یہ راجستھان کی لگاتار دوسری جیت ہے جبکہ پنجاب کو تین میچوں میں اپنی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2020 کے نویں میچ میں کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ راجستھان رائلز نے اپنی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کیں اور اس میچ کے لئے یشسوی جیسوال اور ڈیوڈ ملر کی جگہ جوز بٹلر اور انکت راجپوت کی واپسی ہوئی۔ دوسری طرف کے ایل راہل کی قیادت میں پنجاب اس میچ کے لئے بغیر کسی تبدیلی والی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined